سرورق / خبریں / جموں و کشمیر پر کانگریس کی آج اہم میٹنگ، حکومت سازی پر ہو سکتا ہے غور وفکر –

جموں و کشمیر پر کانگریس کی آج اہم میٹنگ، حکومت سازی پر ہو سکتا ہے غور وفکر –

نئی دہلی، جموں وکشمیر کو لے کر کانگریس کی پالیسی اور پلاننگ گروپ کی آج دہلی میں ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس میٹنگ کو لے کر خبر ہے کہ پارٹی اس دوران جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے امکانات پر غور وفکر کر سکتی ہے۔ اس کمیٹی میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے علاوہ غلام نبی آزاد، پی چدمبرم، ڈاکٹر کرن سنگھ اور امبیکا سونی شامل ہیں۔
ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق، پی ڈی پی نے کانگریس کو ریاست میں ساتھ مل کر حکومت بنانے کا آفر دیا ہے۔ ایسے میں اس معاملے پر سری نگر میں بھی منگل کو کانگریس ممبران اسمبلی کی میٹنگ ہونے والی ہے۔ بتا دیں کہ بی جے پی نے گزشتہ ماہ سب کو چونکاتے ہوئے پی ڈی پی سے ناطہ توڑ لیا تھا۔ بی جے پی کی جانب سے حمایت واپسی کے بعد ریاست کی پی ڈی پی قیادت حکومت گر گئی اور وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: