سرورق / خبریں / جموں میں بین الاقوامی سرحد پر شدید گولہ باری، 2 بی ایس ایف اہلکار ہلاک، 4 شہریوں سمیت 5 دیگر زخمی

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر شدید گولہ باری، 2 بی ایس ایف اہلکار ہلاک، 4 شہریوں سمیت 5 دیگر زخمی

جموں ،  (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو ہند و پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا ہلاکت خیز تبادلہ ہوا۔دس دنوں کی خاموشی کے بعد ہونے والی اس گولہ باری میں سرحد کے اس پار بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ چار شہریوں سمیت پانچ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ پاکستانی رینجرس کی طرف سے گذشتہ رات قریب اڑھائی بجے ضلع جموں کے اکھنور سیکٹر میں پارگوال، کھور اور کاناچک علاقوں کو نشانہ بناکر شدید گولہ باری کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کے دو اہلکار ہلاک جبکہ چار عام شہریوں سمیت قریب پانچ افراد زخمی ہوئے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: