سرورق / خبریں / جموں حملے کے قصورواروں کا بہت جلد پتہ لگایا جائے گا: ایس ایس پی جموں

جموں حملے کے قصورواروں کا بہت جلد پتہ لگایا جائے گا: ایس ایس پی جموں

سری نگر، جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو سرمائی دارالحکومت جموں کے جنرل بس اسٹینڈ میں ہوئے گرینیڈ حملے کے قصورواروں کا بہت جلد پتہ لگایا جائے گا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جموں ڈاکٹر وویک گپتا نے یو این آئی کو بتایا ’ہم کام میں لگے ہوئے ہیں۔ معاملے کو بہت جلد حل کیا جائے گا‘۔ انہوں نے مزید بتایا ’کیس کی تحقیقات فاسٹ ٹریک بنیادوں پر جاری ہے‘۔واضح رہے کہ جموں کے جنرل بس اسٹینڈ میں 24 مئی کی رات دیر گئے مشتبہ جنگجوؤں کی طرف سے گرینیڈ حملہ کیا گیا جس میں ریاستی پولیس کے تین اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مقامی اسٹیشن پولیس آفیسر (ایس ایچ او) بھی شامل تھا۔ جنگجو تنظیم تحریک المجاہدین نے جموں بس اسٹینڈ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
ریاستی پولیس کے ایک اور سینئر عہدیدار نے بتایا ’اگرچہ ہمیں ابھی تک کوئی بڑا سراغ نہیں ملا ہے لیکن تحقیقات تیزی کے ساتھ جاری ہے‘۔ انہوں نے کہا ’خفیہ اطلاعات کی بناء پر مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ لیکن میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: