سرورق / بین اقوامی / جرمنی کی روس سے شامی بحران حل کرنے میں تعاون کی اپیل –

جرمنی کی روس سے شامی بحران حل کرنے میں تعاون کی اپیل –

برلن، جرمنی کے وزیر خارجہ هيكو ماس نے کہا ہے کہ روس شام کے بحران کو حل کرنے میں تعاون کرے۔ انہوں نے ٹورنٹو میں جی- 7 ممالک کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے لئے روانہ ہونے سے پہلے یہ بات کہی۔
مسٹر ماس نے اپنے دورہ سے قبل رائٹر کو کہا’’ہمیں پرامن حل تک پہنچنے کے لئے روس کے مثبت تعاون کی ضرورت ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات یوکرین تنازعہ کے سلسلے میں یکساں طور پر لاگو ہوتی ہے۔ جی- 7 کے وزیر خارجہ اس سلسلے میں بھی بات چیت کریں گے۔ روس جی -7 کا رکن نہیں ہے اور اس لئے وہ اس اجلاس میں حصہ نہیں لے گا۔
شام کے بحران پر روس کی طرف سے صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے سے اس کے مغربی ممالک سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ امریکہ کی قیادت میں فرانس اور برطانیہ نے اس ماہ شام کے مشتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر میزائل حملے کئے تھے۔ شام اور روس کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے انکار کرتے رہے ہیں۔
جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل شام اور یوکرین میں روس کے کردار پر تنقید کر چکی ہیں اور انہوں نے روس پر یوروپی یونین کی پا بندیوں کی حمایت کی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: