سرورق / بین اقوامی / جاپان میں زلزلہ کے جھٹکے –

جاپان میں زلزلہ کے جھٹکے –

ٹوکیو،  مغربی جاپان میں پیر کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی ابتدائی شدت 5.9 تھی۔
سرکاری ترجمان نے کہا کہ اس سے فوری طور پر کسی قسم کے بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ابھی تک کہیں سے کسی قسم کے جان مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
جاپان کی موسمیات ایجنسی نے کہا کہ زلزلہ کا مرکز اوساکا صوبے کا شمالی حصہ تھا۔ زلزلہ کی وجہ سے کوئی سنامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔
كنسائی الیکٹرک پاور نے کہا کہ زلزلہ کے بعد مهاما، تاكاهاما اور اوہی جوہری پلانٹس میں کسی قسم کی گڑبڑی نہیں پائی گئی ہے۔
زلزلہ کے بعد اوساکا اور اس کے پڑوسی صوبہ ہیوگو کے 170،000 خاندان بغیر بجلی کے رہنے پر مجبور ہیں۔
پبلک براڈکاسٹر این ایچ نے بتایا کہ علاقے میں ٹرینوں کی سروس روک دی گئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: