سرورق / بین اقوامی / جاسوسی معاملہ: روس دیگر ممالک کے سفارتکاروں کو بھی نکالے گا –

جاسوسی معاملہ: روس دیگر ممالک کے سفارتکاروں کو بھی نکالے گا –

ماسکو، روس نے جاسوسی معاملہ میں امریکہ کے 60سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس معاملہ میں روس پر الزام لگانے والے اور برطانیہ اور امریکہ کا ساتھ دینے والے دیگر ممالک کے سفارتکاروں کو بھی نکالا جائے گا۔ روس نے سینٹ پیٹرس برگ میں واقع امریکہ کے قونصل خانہ کو بند کرنے کے لئے کہا ہے ۔ سرد جنگ کے بعد سے روس نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔
امریکہ کے صدارتی دفتر وہائٹ ہاوس نے کہا کہ روس کے اس فیصلہ سے امریکہ ۔روس کے تعلقات مزید خراب ہوں گے۔ وہائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کا یہ قدم غیرمتوقع نہیں ہے اور امریکہ اس سے نپٹ لے گا۔ اس سے پہلے امریکہ کی وزارت خارجہ نے روس کی کارروائی کو’ قابل مذمت اور بلااشتعال کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔ امریکہ کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہیدر نوارٹ نے کہاکہ ہمارے پاس جوابی کارروائی کرنے کا حق ہے۔ ہم اپنے متبادلوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: