سرورق / خبریں / تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی حیران کن: کانگریس

تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی حیران کن: کانگریس

نئی دہلی، کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے سلسلے 11 ویں دن جاری رہنے پر بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر آج حیرانی ظاہر کی اور کہا کہ عام آدمی کی اقتصادی صحت کے لئے قیمتوں کو کم کیا جانا ضروری ہے۔
کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے ٹویٹ کرکے کہا ’’تیل کی قیمت مسلسل 11 ویں دن بڑھی ہے لیکن مودی جی خاموش ہیں۔ ان کے وزیر دھمکی دے رہے ہیں کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ گھٹایا گیا تو فلاحی منصوبے متاثر ہوں گے۔ چار سال میں پٹرول ڈیزل پر ایکسائز 11 بار بڑھاكر 10 لاکھ کروڑ روپے بٹورے گئے ہیں۔ عام آدمی کی اقتصادی صحت کے لئے ان کی قیمتوں میں کمی کیجئے ۔‘‘ انہوں نے الزام لگاا کہ مرکزی حکومت نے پٹرول ڈیزل پر مختلف طرح کے ٹیکس لگا کر 10 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں اور اس کا استعمال عام آدمی کے مفاد میں نہیں کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 30 پیسے مزید بڑھکر 85 روپے فی لیٹر سے اوپر نکل گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: