سرورق / خبریں / تیسرا دن: کشمیر میں ریل خدمات کلی اور موبائیل انٹرنیٹ جزوی طور پر معطل –

تیسرا دن: کشمیر میں ریل خدمات کلی اور موبائیل انٹرنیٹ جزوی طور پر معطل –

سری نگر ، وادی کشمیر میں ریل خدمات منگل کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہیں۔ جہاں جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات بدستور منقطع رکھی گئی ہیں، وہیں ضلع سری نگر میں یہ خدمات پیر کی شام قریب 36 گھنٹوں کی معطلی کے بعد بحال کی گئیں۔
دوسری جانب انتظامیہ کے احکامات پر وادی کے تمام تعلیمی اداروں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی درس وتدریس کا عمل معطل رہا جبکہ مختلف اداروں بالخصوص یونیورسٹیزکی طرف سے لئے جانے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے دو اضلاع شوپیان اور اننت ناگ میں اتوار کو ایک ہی دن کے اندر پیش آئی 20 ہلاکتوں کے تناظر میں انتظامیہ نے احتیاطی طور پر اُسی دن ریل و انٹرنیٹ خدمات معطل کرادیں جبکہ تعلیمی ادارے بند رکھنے اور امتحانات ملتوی کرنے کے اعلانات کئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مختلف خدمات کی معطلی کے یہ اقدامات احتیاطی طور پر اٹھائے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی ان خدمات کو بحال کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
ریلوے عہدیداروں کے مطابق وادی میں منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی ریل خدمات کلی طور پر معطل رکھی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر اور بانہال کے درمیان ریل خدمات اتوار کے روز ہی معطل کی گئی تھیں، تاہم بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان بیشتر ریل گاڑیاں چلائی گئی تھیں۔ محکمہ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم نے آج (منگل کے روز) چلنے والی تمام ریل گاڑیاں معطل کردی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سری نگر سے براستہ جنوبی کشمیر جموں خطہ کے بانہال تک کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔ اسی طرح سری نگر اور بارہمولہ کے درمیان بھی کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ بتایا کہ ہمیں گذشتہ شام ریاستی پولیس کی طرف سے ایک ایڈوئزری موصول ہوئی جس میں ریل خدمات کو منگل کے روز بھی احتیاطی طور پر معطل رکھنے کا مشورہ دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا’ ہم نے اس ایڈوائزری پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریل خدمات کو آج بھی معطل رکھنے کا فیصلہ لیا۔
ریلوے عہدیدار نے بتایا کہ یہ فیصلہ ریل گاڑیوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں اور ریلوے املاک کو نقصان سے بچانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماضی میں احتجاجی مظاہروں کے دوران ریلوے املاک کو بڑے پیمانے کا نقصان پہنچایا گیا۔ وادی کشمیر میں گذشتہ برس یعنی سال 2017 کے دوران ریل خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر کم از کم 50 بار جزوی یا کلی طور پر معطل رکھا گیا۔
سال 2016 میں حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ریل خدمات کو قریب چھ مہینوں تک معطل رکھا گیا تھا۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے چار اضلاع شوپیان، اننت ناگ، پلوامہ اور کولگام میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منگل کو مسلسل تیسرے دن بھی منقطع رکھی گئیں۔ تاہم ضلع سری نگر میں یہ خدمات گذشتہ شام قریب 36 گھنٹوں کے بعد بحال کی گئیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھنے کا فیصلہ کسی بھی طرح کی افواہ بازی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو جنگجوؤں کے جلوس جنازہ کی ویڈیوز، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ و شلنگ اور احتجاجی مظاہروں کی ویڈیوز کی اپ لوڈنگ کو روکنے کے لئے بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مواصلاتی کمپنیوں کو یہ خدمات تاحکم ثانی معطل رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: