سرورق / کھیل / تیر اندازی: دیپیکا نے ورلڈ کپ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا –

تیر اندازی: دیپیکا نے ورلڈ کپ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا –

سالٹ لیک سٹی ، تجربہ کار ہندستانی تیر انداز دیپکا کماری نے طویل عرصے سے چل رہی خراب فارم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہاں جاری ورلڈ کپ اسٹیج تھری ایونٹ میں خواتین مقابلہ کا طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔ دیپیکا نے تقریباً چھ برسوں کے لمبے عرصے کے بعد طلائی تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے خواتین کے مقابلے میں جرمنی کی مشیل کروپین کو 3-7 سے شکست دے کر سرکٹ فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا جو اس سال کے آخری میں ہوگا۔ سابق نمبر ایک خاتون تیر انداز دیپیکا اس سے قبل 2011، 2012، 2013 اور 2015 میں چار بار عالمی کپ فائنل میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ ہندستانی کھلاڑی نے اسی کے ساتھ ترکی کے سیمسن میں ہونے والے عالمی کپ تیر اندازی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے جہاں وہ ساتویں بار کھیلینے اتریں گی۔ دیپیکا نے آخری بار سال 2012 میں ترکی کے انطالیہ میں تقریباً چھ سال پلے عالمی کپ اسٹیج مقابلہ میں تمغہ جیتا تھا۔
ہندستانی کھلاڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے 30 میں سے 29 پوائنٹ حاصل کئے اور 0-2 کی سبقت بنائی۔ لیکن دوسرے دور میں انہوں نے کروپین کے ساتھ پوائنٹس کی شراکت داری کرنی پڑی۔ جرمن کھلاڑی نے پھر تیسرا سیٹ جیت کر 3-3 سے برابری کرلی۔ لیکن دیپیکا نے چوتھے سیٹ میں 29 اور پانچویں سیٹ میں 27 پوائنٹ لے کر 3-7 سے طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ مشیل نے آخری دونوں سیٹوں میں 26-26 پوائنٹ ہی حاصل کئے۔ دیپکا نے ایک بیان میں کہا کہ میں خود سے کہہ رہی تھی کہ میں کرسکتی ہوں۔ یہ میرا وقت ہے میں پچھلے نتائج سے بھول کر صرف آگے کی سوچ رہی تھی اور فتح حاصل کرتے ہی میں نے خود سے کہا کہ میں نے کردکھایا۔ ٹورنامنٹ کے دیگر ہندستانی تیر اندازوں میں ابھشیک ورما نےانفرادی طور پر چاندی کا تمغہ جبکہ مکسڈ ڈبلز مقابہ میں انہوں نے جیوتی سریکھا کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ دیگر مکسڈڈبل مقابلوں میں اتانو داس اور دیپیکا کماری کی جوڑی چوتھے مقا م پر رہی۔
ہندستان نے طلائی، چاندی اور کانسہ اپنے کھاتے میں ڈالے۔ لیکن دیپیکا مکسڈ ڈبل مقابلہ میں تمغہ نہیں دلا سکیں۔ دیپیکا اور اتانو کی جوڑی کو چینی تائپے کی تنگ چن اور تان یا تنگ نے شوٹ آف میں ۔5-4 سے ہرایا۔ چار سیٹ کے بعد ہندستانی کھلاڑی جوڑی کا اسکور 37 رہا۔ دیپیکا اور اتانو دونوں نے 8-8 کا اسکور کیا جبکہ چینی تائیپے کی جوڑی نے 9 اور 8 کے اسکور کئے۔ امریکہ کے سالٹ لیٹ سٹی میں 18 سے 24 جون تک چلے تیر اندازی عالمی کپ اسٹیج ایونٹ میں ہندستان میڈل فہرست میں چوتھے نمبر ر رہا جب کہ اس سے آگے امریکہ ، کولمبائی اور چینئ تائپے رہے ہیں۔ ہندستانی تیر اندازی کی یہ ٹیم اب 16 سے 22 جولائی تک برلن میں ہونے والے عالمی کپ کے چوتھے زمرے میں حصہ لینے جائے گی۔ اس کے بعد ہندستانی ٹیم اگست -ستمبر میں انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمس میں ملک کی قیادت کرے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: