سرورق / بین اقوامی / تھائی لینڈ غار میں پھنسے آٹھ بچوں اور کوچ کوباہر نکالنے کی مہم ایک بار پھر شروع –

تھائی لینڈ غار میں پھنسے آٹھ بچوں اور کوچ کوباہر نکالنے کی مہم ایک بار پھر شروع –

بنکاک ، غیر مصدقہ ذرائع سے ملنے والی خبروں کے مطابق ریسکیو کارکنوں نے غار کے اندر پھنسے ہوئے بقیہ آٹھ بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ وہاں پر موجود بی بی سی کے عملے نے جائے وقوعہ پر کئی ایمبولینسوں کو غار کے پاس جاتے ہوئے دیکھا ہے۔
واضح رہے کہ بچوں کو غار سے نکالنے کا عمل کافی طویل اور پیچیدہ ہے جس کے لیے غوطہ خوروں کو پانچ گھنٹے غار کے اندر سفر کرنا پڑتا ہے جب کہیں جا کر وہ اس مقام پر پہنچتے ہیں جہاں بچے موجود ہیں اور انھیں ایک ایک کر کے واپس لایا جاتا ہے۔ اتوار کے روز کی جانے والی امدادی کارروائی میں چار بچوں کو غار سے باہر نکالا گیا تھا جو اب اسپتال میں زیر علاج ہیں اور بی بی سی کو بتایا گیا ہے کہ دو ہفتے سخت مشکل میں وقت گزارنے کے باوجود ان کی ہمت بلند ہے۔
خیال رہے کہ پہلے یہ کہا گیا تھا کہ بچوں کو وہاں سے نکلنے میں مہینوں لگ سکتے ہیں یا پھر انھیں جلدی نکالنے کے لیے غوطہ خوری سکھانی ہوگی۔ سنیچر کو مسٹر نرونگسک نے کہا تھا کہ بچوں کو ابھی بحفاظت وہاں سے نکلنے کے لیے غوطہ خوری نہیں سکھائی جا سکی ہے۔ بہتر تو یہ ہوگا کہ غار سے پانی کو باہر نکال کر پھر انھیں نکالا جائے۔ بہر حال مسٹر نرونگسک نے آنے والے چند انتہائی اہم دنوں کے لائحہ عمل کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: