سرورق / خبریں / تواس وجہ سے سوربھ گانگولی کا اس خوبصورت اداکارہ سے ہوا تھا بریک اپ؟

تواس وجہ سے سوربھ گانگولی کا اس خوبصورت اداکارہ سے ہوا تھا بریک اپ؟

کلکتہ، کرکٹ اوربالی ووڈ کا رشتہ بے حد قدیم ہے۔ کئی ایسے بڑے کرکٹرس ہیں، جنہوں نے خوبصورت بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ رومانس کیا اوران کے ساتھ شادی بھی کی۔ اسی فہرست میں سابق کپتان سوربھ گانگولی بھی شامل ہیں، جن کا نام جنوبی ہندوستانی فلم کی خوبصورت اداکارہ نغمہ کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔
نغمہ اورسوربھ گانگولی کا نام سال 2000 میں سرخیوں میں رہا ہے۔ اس وقت سوربھ گانگولی بے حد کامیاب بلے باز تھے۔ ان کا کیریرطوفانی رفتارسے آگے بڑھ رہا تھا۔ وہیں نغمہ بھی فلمی دنیا میں جلوہ بکھیررہی تھیں۔ حالانکہ اس کے بعد سوربھ گانگولی اور نغمہ کے درمیان دوریاں بڑھ گئیں۔ اس کی کیا وجہ تھی اس کا انکشاف نہیں ہوسکا، لیکن اب 18 سال بعد خود نغمہ نے ایک میگزین کو دیئے انٹرویو میں اس کی وجہ بتائی۔
نغمہ نے اشاروں ہی اشاروں میں بتایا “زندگی میں کبھی کبھی آپ کو بڑی چیزوں کے لئے چھوٹی چھوٹی چیزیں قربان کرنی ہوتی ہیں۔ ایک کیریرداوں پرتھا، ایسے میں الگ ہونے کا فیصلہ صحیح تھا۔ انٹرویوکے دوران نغمہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنا رشتہ تلخیوں کے درمیان نہیں ختم کیا۔ نغمہ کے مطابق وہ اورسوربھ گانگولی آج بھی ایک دوسرے کی کافی عزت کرتے ہیں۔ مطلب یہ کہ بریک اپ ہوگیا، لیکن اتفاق رائے سے ہوا، اس لئے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: