سرورق / خبریں / تملناڈو ‘بسوں کے کرایہ میں اضافہ کے خلاف مظاہرے تیز چوتھے دن کالج کے طلباء نے ریاست بھرمیں احتجاج کیا

تملناڈو ‘بسوں کے کرایہ میں اضافہ کے خلاف مظاہرے تیز چوتھے دن کالج کے طلباء نے ریاست بھرمیں احتجاج کیا

چینئی 23جنوری (پی ٹی آئی) تملناڈو میں بسوں کے کرایوں میں اضِافہ کے خلاف منگل کے روز مسلسل چوتھے دن مظاہرے جاری رہے۔ اس دوران اپوزیشن ڈی یم کے نے وزیراعلیٰ کے پلانی سوامی پرزوردیا کہ اپنافیصلہ فوراًواپس لیں۔ اس دوران کالجوں کے طلبانے ریاست کے مختلف مقامات پر مظاہرے کئے ۔ اطلاع کے مطابق چینئی ، کرور، کوئمبتور،تنجاوراور تروچراپلی میں مظاہرے کئے گئے، اورکئی مقامات پر طلبانے کلاسوں کابائیکاٹ کیااور حکومت کے اقدام کی سخت مخالفت کی، پولیس نے بتایاکہ ریاست کے مختلف مقامات پر طلباکے مظاہرے ہوئے، 6سال کے طویل عرصہ کے بعد ریاستی حکومت نے 19جنوری سرکاری اورنجی بسوں کے کرایہ میں 20تا54فیصد اضافہ کردیاجس کی وجہ سے عام لوگوں نے اس پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاست بھرمیں مظاہرے شروع کردئے۔ اس دوران لوگوں نے کم فاصلہ کے روٹس پر لوکل ٹرینوں میں اضافہ کرنے کابھی مطالبہ کیاہے۔ ڈی یم کے کے کارگزار صدر اوراپوزیشن لیڈر یم کے اسٹالن نے وزیراعلیٰ کوایک خط روانہ کیاہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ وہ بسوں کے کرایہ کی شرح میں اضافہ کافیصلہ فوراً واپس لیں کیونکہ اس سے سماج کے طبقات متاثر ہوئے ہیں

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: