سرورق / خبریں / تمام مکانوں اور عمارتوں کو،الگ ڈجینل نمبر دیا جائے گا : جارج

تمام مکانوں اور عمارتوں کو،الگ ڈجینل نمبر دیا جائے گا : جارج

بنگلور( پی ین ین ):۔ وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے کہا کہ بروھت بنگلور مہانگرپا لیکے ( بی بی ایم پی ) کی حدود میں آنے والے تمام مکانوں۔ عمارتوں اور دیگر جائیدادوں کو الگ ڈجیٹل نمبر دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے بی بی ایم پی کے مےئر سمپت راج ۔بی بی ایم پی میں کانگریس کے لیڈر محمد رضوان ۔کمشنر این منجوناتھ پرساد اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک اجلاس طلب کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی بی ایم پی کی حدود میں 18لاکھ سے زائد جائیداد یں ہیں اور بی بی ایم پی کے پاس صرف 14لاکھ جائیدادوں کی تفصیلات ہیں اگر ان 14لاکھ جائیدادوں سے بھی ٹیکس وصول کیا گیا تو بی بی ایم پی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا ۔مگر بی بی ایم پی کے افسران کام چور اور غفلت کرنے والے ہیں اور ان افسران کی ملی بھگت سے ہی ہر سال بی بی ایم پی کو کروڑوں روپیوں کا نقصان ہورہا ہے ۔افسران نے جائیدادوں کا سروے کرنے کے بعدبی بی ایم پی کو غلط جانکاری دی تھی اور کئی لوگوں نے بھی خود احتساب جائیداد اسکیم کے تحت جھوٹی اور غلط جانکاری دے کر ٹیکس کی چوری کرنے لگے ہیں۔مکان ہویا عمارت کی مربع اسکوائر فیٹ پر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے او رکئی افسران نے مکانوں اور عمارتوں کے مالکوں کے پاس رشوت لے کر کم اسکوائر فیٹ درج کردیا ہے ۔ٹیکس کا صحیح حساب کتاب لگانے کے لئے ریاست کے نجی اداروں اور انجینئرنگ طلباء سے دوبارہ سروے کرایا جائے گا اور تمام تفصیلات کی ویڈیو ریکارڈ نگ کرانے کے ذریعہ سے ہی تمام مکانوں اور عمارتوں کے علاوہ دیگر جائیددوں کو بھی ٹیکس لگایا جائے گا۔ اس کے بعد تمام جائیدادوں کو ڈجیٹل نمبر دے کر ٹیکس کی وصولی ہوگی ۔اس سروے سے کوئی بھی جائیداد ٹیکس کی چوری نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور میں اگر خالی زمینات یا سائٹیس ہیں تو اس پر بھی ٹیکس لگے گا۔اس لئے خالی زمینات اور سائٹوں کو بے کار رکھنے سے کئی افراد اس پر ناجائز قبضہ جات کرسکتے ہیں اس لئے اب خالی زمینات پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔مکانات او رعمارتوں کا سروے کرکے اس کا ناپ لینے اوردیگر تفصیلات لینے کے لئے ٹنڈرو ں کو طلب کیا گیا ہے۔اب یہ دیکھنا ہے کہ کتنی کمپنیاں اور ادارے ٹنڈرس داخل کرسکیں گے۔ ٹنڈروں کا جائزہ اور انتخاب کرنے کے بعد کسی ایک کمپنی کو ٹنڈر دیا جائے گا۔دوسری طرف بی بی ایم پی کو غلط جانکاری اور تفصیلات فراہم کرانے والے تمام افسران کے خلاف کاروائی ہوگی۔افسران مکانوں او رعمارتوں کے مالکوں سے ہر سال رشوت کے طور پر لاکھوں روپےئے وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور کے ہسرگٹہ ۔ بنر گٹہ روڈ۔ ایچ ایس آر لے آؤٹ۔کورمنگلا ۔مڈیوال ۔بومن ھلی اور آس پاس کے علاقو ں میں سڑکوں کی توسیع کا کام جاری ہے او ر ان تمام تعمیراتی کاموں کو اگلے ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا اور سڑکوں کی توسیع کا کام جاری رکھنے سے ٹرافک کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔اس لئے رات کے وقت بھی تعمیراتی کاموں کو جاری رکھا گیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: