سرورق / کرناٹک / تمام حکومتوں نے دلتوں کے ساتھ ناانصافی کی : کمار سوامی

تمام حکومتوں نے دلتوں کے ساتھ ناانصافی کی : کمار سوامی

بنگلور (پینہ یان):۔ سابق وزیراعلیٰ اور پردیش جے ڈی ایس کے صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ تمام حکومتوں نے دلتوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور ابھی تک دلتوں کو سماجی انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے آج ٹاؤن ہال میں ریاست کی مختلف دلت تنظیموں کے لیڈروں او ر دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ان دلتوں اقلیتوں ، دلتوں او رپسماندہ طبقات کے لوگوں کو خوف کے سائے میں جینا پڑرہا ہے اور ہر طرف دہشت کاماحول ہے اگر کوئی اپنی من کی بات بولنا چاہتا ہے تو اس کا قتل کردیا جاتا ہے اور یہ سب نریندرمودی کی حکومت کی مہربانی ہے ۔گؤکشی کے نام پر اقلیتوں اور دلتوں کو پکڑ کر ان کی پٹائی کرنے کے علاوہ ان کا قتل کردیا جاتا ہے ۔اسی طرح قتل کرنے والے ملزموں کی گرفتاری نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو آزادی ملے کئی سال گزرگئے مگر آج بھی دلتوں کے ساتھ نازیبہ سلوک کیا جاتا ہے ۔دلتوں کو ہوٹل میں پانی اور مندر میں پوجا کرنےکا موقعہ نہیں دیاجاتا ۔حجام کی دکانوں میں حجامت نہیں کئی جاتی۔ سرکاری محکمۂ جات میں دلت افسران کے ساتھ ناانصافی کی جاتی ہے انہیں اعلیٰ عہدوں کے لئے ترقی نہیں دی جاتی ۔کمارسوامی نے کہا کہ صرف جے ڈی ایس ہی دلتوں کو سماجی انصاف فراہم کراسکتی ہے اس لئے جے ڈی ایس کو حکومت بنانے کا موقعہ فراہم کرانا چاہےئے۔ جے ڈی ایس نے تمام اقلیتوں ۔دلتوں او رپسماندہ طبقہ کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرانے کے علاوہ انہیں تمام سہولیات فراہم کرائے گی۔

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کے آر پورم۔۔۔ گاڑی سواروں کیلئے خطرناک چوراہا –

بنگلور،  بنگلور شہر کے خستہ حال راستوں اور ٹریفک کی بد انتظامی کی وجہ سے …

جواب دیں

%d bloggers like this: