سرورق / خبریں / تعلقہ آفس کے روبروبی جے پی کارکنوں کا احتجاجی دھرنا –

تعلقہ آفس کے روبروبی جے پی کارکنوں کا احتجاجی دھرنا –

سر رنگا پٹن: ریاست میں اچانک بجلی کے نرخ میں اضافہ کے حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی کارکنوں نے تعلقہ آفس کا گھیراؤ کیا اور احتجاجی دھرنا دیا۔ شہر کے تعلقہ آفس کے روبرو بی جے پی لیڈر کے ایس ننجنڈے گوڈا کی قیادت میں دھرنا دینے والے کارکنوں نے حکومت اور سرکاری افسروں کے خلاف نعرے لگائے۔اس موقع پر ننجنڈے گوڈا نے کہا کہ محکمہ توانائی کی طرف سے یکم اپریل سے ہی لاگو ہونے والے فی یونٹ 82 پیسے کا اضافہ کئے جانے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جس سے کسانوں اور عوام پر افزود بوجھ پڑا ہے۔ ریاست میں بارش کی کمی کے سبب پریشان حال کسانوں اور عوام کو حکومت نے پھر سے مشکل میں ڈال دیاہے۔ اس اقدام کو فوری واپس لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس عوام کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔ انتخابات کے دوسرے دن ہی بجلی کے نرخ میں اضافہ کا اعلان کر کے اپنے خفیہ ایجنڈے کا اظہار کیا ہے۔ اگر فوری قیمت میں کمی نہیں کی گئی تو شدید احتجاجات کئے جائیں گے اور ریاست بھر ہڑتال شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر ایم وی کرشنا، کیشوا، کیمپے گوڈا، رام چندرا، سنیل، پٹے سوامی گوڈا اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: