سرورق / خبریں / تصادم میں جیش محمد کے دو دہشت گرد ہلاک

تصادم میں جیش محمد کے دو دہشت گرد ہلاک

سری نگر، (یو این آئی)جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں منگل کو فوج کے ساتھ جاری تصادم میں جیش محمد کے دو دہشت گرد مارے گئے۔
مرکز کی طرف سے ریاست میں دہشت گردوں کے خلاف ’جنگ بندی‘ واپس لینے کے بعد سلامتی دستوں کا یہ پہلا محاصرہ اور تلاشی مہم ہے۔
ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایس پی وید نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ترال کے ہئینا میں تصادم جاری ہے۔ تلاشی مہم کے دوران جیش محمد کے تین دہشت گردوں کا محاصرہ کیا گیا جن میں سے دوکو مار گرایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ترال کے ہئینا گاوں میں دہشت گردوں کی موجودہونے کی خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد منگل کی شام پولیس کے خصوصی مہم دستہ (ایس او جی) ، فوج اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مشترکہ ٹیم نے محاصرہ کیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: