سرورق / خبریں / تریپورہ میں مودی کاکامیابی کا سلسلہ رک جائے گا: یچوری

تریپورہ میں مودی کاکامیابی کا سلسلہ رک جائے گا: یچوری

اگرتلہ،31 جنوری (یو این آئی) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری اور پولٹ بیورو کے رکن سیتا رام یچوری نے دہرایا کہ اس بار تریپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کامیابی کا سلسلہ رک جائے گا اور وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کی چمک پھیکی پڑ جائے گی۔

مسٹر یچوری نے نامہ نگاروں سے کہاکہ بائیں محاذ نے نہ صرف ریاست میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کا کام کیا ہے بلکہ عام لوگوں کو اچھے اور برے کا فرق بھی سمجھایا ہے۔
تریپورہ میں حکمراں بائیں محاذ حکومت نے ملک کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے کہ کیسے ایک عوام حامی حکومت مکمل حمایت سے کام کرتی ہے اور یہاں اقتدار میں تبدیلی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: