سرورق / بین اقوامی / ترکی میں ریل حادثہ ،24افراد ہلاک،73زخمی –

ترکی میں ریل حادثہ ،24افراد ہلاک،73زخمی –

انقرہ، ترکی میں ایک ریل گاڑی پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 24 مسافر ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شمال مغربی شہر تکیرداغ میں ایک ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی،اس حادثہ میں 24 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی استنبول جارہی تھی اور اس میں 360 مسافر سوار تھے۔
ترکی کے نائب وزیراعظم رجب نے بتایا کہ بدقسمت ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتریں، امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور بوگیوں کے ملبے میں پھنسے تمام زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تکیرداغ کے گورنر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا، حالیہ بارشوں کی وجہ سے پٹری کے آس پاس کا علاقہ بھی دلدلی اور کیچڑ والا ہورہا تھا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے پٹری کے نیچے موجود مٹی بہہ گئی جس کی وجہ سے پٹری بیٹھ گئی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: