سرورق / خبریں / ترون تیج پال کیس میں سماعت نو مئی تک ملتوی –

ترون تیج پال کیس میں سماعت نو مئی تک ملتوی –

نئی دہلی، سپریم کورٹ نے تہلکہ میگزین کے سابق چیف ایڈیٹر ترون تیج پال کے خلاف جنسی تشدد معاملہ کی سماعت نو مئی تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس ارجن کمار سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے آج کہا کہ وہ اس معاملہ میں اب نو مئی کو سماعت کرے گی۔
گزشتہ نو اپریل کو سپریم کورٹ نے تیج پال کے خلاف جاری سماعت پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا اور گوا کی ذیلی عدالت کو کیس کی سماعت ایک سال کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی تھی۔ تیج پال نے اپنے خلاف عصمت دری اور دیگر الزامات کو ہٹائے جانے کے سلسلہ میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ 2013 میں ایک خاتون عملہ نے تیج پال کے خلاف گوا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی لفٹ میں جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: