سرورق / خبریں / ترال کے جنگلات میں مسلح تصادم، 2 سیکورٹی فورس اہلکار اور ایک جنگجو ہلاک –

ترال کے جنگلات میں مسلح تصادم، 2 سیکورٹی فورس اہلکار اور ایک جنگجو ہلاک –

سری نگر ، جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لام ترال کے جنگلات میں منگل کے روز جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو سیکورٹی فورس اہلکار اور ایک جنگجو ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ مہلوک سیکورٹی فورس اہلکاروں کی شناخت فوج کی 42 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے اجے کمار اور ریاستی پولیس کے لطیف گوجری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ علاقہ میں وسیع تلاشی آپریشن شروع جاری ہے۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا ’مسلح تصادم میں ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے‘۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے جنگجو کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر مسلح تصادم میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت لطیف گوجری کی حیثیت سے کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق لام ترال کے جنگلات میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین گولہ باری کے تبادلے کی خبریں پھیلنے کے بعد قصبہ ترال میں درجنوں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے لگے۔ سیکورٹی فورسز نے پتھراؤ کے مرتکب احتجاجی نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ لام ترال کے جنگلات میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات ملنے پر فوج کی 42آر آر، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزو پولیس فورس نے منگل کی علی الصبح مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جنگل میں موجود جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا ’سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا مختصر تبادلہ ہوا‘۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کی ابتدائی فائرنگ کی وجہ سے فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ’ان میں سے 42 آر آر سے وابستہ فوجی اجے کمار سری نگر کے 92 بیس اسپتال (فوجی اسپتال) میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘۔ اگرچہ جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم بعدازاں دونوں کا ایک بار پھر ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوا اور گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری کے تبادلے میں ریاستی پولیس کا ایک اہلکار اور ایک جنگجو جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے جنگجو کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: