سرورق / خبریں / تحریک ملامت پر بیان بازی کے خلاف عرضی کی سماعت جولائی تک ملتوی –

تحریک ملامت پر بیان بازی کے خلاف عرضی کی سماعت جولائی تک ملتوی –

نئی دہلی،  (یو این آئی) سپریم کورٹ تحریک ملامت کا نوٹس پارلیمنٹ میں منظورکئے جانے سے پہلے اس پر بیان بازی اور بحث سے بالترتیب سیاست دانوں اور میڈیا کو روکنے کے لئے جولائی کے تیسرے ہفتے میں سماعت کرے گا ۔
جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی بینچ نے رضاکارانہ تنظیم ’ان پرسوٹ آف جسٹس‘ کی مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت یہ کہتے ہوئے جولائی کے تیسرے ہفتہ تک کے لئے ملتوی کردی کہ اس معاملے میں سماعت میں جلد بازی نہیں ہے۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ راجیہ سبھا بھی ایوان میں ایسا کوئی نوٹس منظوری ہونے سے پہلے رکن پارلیمنٹ کے اس پر عوامی طور پر بیان بازی کی اجازت نہیں دیتی۔ درخواست گزار نے ایسے معاملات کے لئے رہنما ہدایات جاری کرنے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے چیف جسٹس، دیپک مشرا کے خلاف تحریک ملامت کی تحریک منظوری ہونے سے پہلے، اس مسئلے پر سیاسی بیانات اور میڈیا میں بحث شروع ہوگئی تھی۔
یو این آئی

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: