سرورق / کھیل / تازہ عالمی رینکنگ میں ثانیہ 23ویں مقام پر –

تازہ عالمی رینکنگ میں ثانیہ 23ویں مقام پر –

نئی دہلی، ( آئی این ایس)گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے گزشتہ 6؍ ماہ سے کورٹ سے باہر چل رہی ثانیہ مرزا ویمنس ٹینس اسوسی ایشن (ڈبلیوٹی اے)کی ڈبلز کی تازہ عالمی رینکنگ میں 23ویں مقام پر کھسک گئی ہیں۔یہ گزشتہ 7؍ سال میں ان کی سب سے کم درجہ بندی کی ہے۔غور طلب ہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال ستمبر سے کسی ٹورنمنٹ میں حصہ نہیں لیا ہے۔تب وہ عالمی رینکنگ میں 8 ویں مقام پر قابض تھیں لیکن اس کے بعد ان کی درجہ بندی میں مسلسل کمی آتی گئی۔نئی درجہ بندی میں وہ 7؍ مقام نیچے کھسک گئی ہیں اور ان 3260 پوائنٹس رہ گئے ہیں۔ثانیہ سال 2015اور 2016میں زیادہ تر وقت نمبر ایک پر قابض تھی۔اس سے پہلے ان کی کم از کم رینکنگ 25 تھی جو انہوں نے 23مئی 2011 کو حاصل کی تھی۔اس دوران اے ٹی پی رینکنگ میں یوکی بھامبری کو میامی ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے کا فائدہ ملا ہے اور وہ 2؍ مقام کے فائدے کے ساتھ 105ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔یوکی حالانکہ بیماری کی وجہ سے چین کے خلاف 6؍اور7؍ اپریل کے درمیان تیانجن میں ہونے والے ایشیائی اوسنیا گروپ ایک مقابلے سے ہٹ گئے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: