سرورق / خبریں / بی جے پی کے غلط کاموں کو برداشت نہیں کروں گا: ادھو

بی جے پی کے غلط کاموں کو برداشت نہیں کروں گا: ادھو

تھانے، شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی کے غلط کاموں کو برداشت نہیں کریں گے۔ مسٹر ٹھاکرے نے کل مہاراشٹر کے ضلع پال گھر کے داہنو میں شیو سینا امیدوار شری نواس واناگا کی انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتو کے لئے 25 برسوں تک بی جے پی کو برداشت کیا،۔ انہوں نے کہا ہم نے بہت برداشت کرلیا ، اب اور برداشت نہیں کریں گے. وزیراعلی دیویندر فڑنویس کے بیان پر انہوں نے کہا بی جے پی واجپئی جی کے وقت والی بی جے پی نہیں رہ گئی ہے۔ بی جے پی اب وزیراعظم نریندرمودی کی بی جے پی ہو گئی ہے۔ مسٹر فڑنویس نے کہا تھا کہ آج کی شیو سینا بالا صاحب ٹھاکر ے والی شیو سینا نہیں رہ گئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: