سرورق / خبریں / بی جے پی کرناٹک کو تقسیم نہیں ہونے دے گی:ایڈی یورپا

بی جے پی کرناٹک کو تقسیم نہیں ہونے دے گی:ایڈی یورپا

بنگلور،  (یو این آئی) کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے آج کہا کہ بی جے پی ریاست کو کسی بھی قیمت پر تقسیم نہیں ہونے دی گی۔ ایڈی یورپا نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی کے حالیہ بیان سے ریاست کے شمالی حصے کے لوگو ں کو تکلیف ہوئی ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور جنتا دل ایس کے دیگر لیڈر ریاست کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ ریاست میں الیکشن سے قبل ویرشیو ا لنگایت فرقہ کو تقسیم کی سازش میں شامل کانگریس تقسیم کی راہ پر چل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ وبیلگاوی جاکر وہاں مذہبی لیڈروں اور دیگر سے معاملات کو پرسکون کرنے کی اپیل کریں گے ۔ مذہبی رہنماؤں کی قیادت میں شمالی کرناٹک علاقہ کو علاحدہ ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کے سلسلے میں مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ ایڈی یورپا نے کہا کہ کچھ لوگ کمار سوامی کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مخلوط حکومت میں شامل کانگریس کی خاموشی بھی شبہ پیدا کررہی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: