سرورق / خبریں / بی جے پی کا اقتدار بچانے عبوری اسپیکر بوپیا کچھ بھی کرس�…

بی جے پی کا اقتدار بچانے عبوری اسپیکر بوپیا کچھ بھی کرس�…

بنگلورو۔ ریاستی گورنر وجو بھائی والا نے بی جے پی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کو اسمبلی میں اپنی حکومت کی اکثریت ثابت کرنے کے لئے 15دنوں کا وقت دے دیا تھا۔ لیکن سپریم کورٹ نے آج اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے گورنرکے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کل بروز ہفتہ19مئی ہی کو اکثریت ثابت کرنے گورنر اور وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کو ہدایت دی ہے ۔ گورنر نے ایڈی یورپا حکومت کو پندرہ دنوں کی مہلت اس لئے دی تھی تاکہ اس دوران بی جے پی آپریشن کنول کے ذریعہ دیگر پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کرکے ایوان میں اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائے ۔کیونکہ گورنر وجو بھائی والا کا تعلق بھی آر ایس ایس اور بی جے پی سے ہے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے لیڈروں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا جہاں خیر مقدم کیا ہے وہیں کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کے لئے ایک بری خبر یہ ہے کہ کل شام 4بجے منعقد ہونے والے اسمبلی اجلاس کے لئے گورنر نے بی جے پی کے کے جی بوپیا کو عبوری اسپیکر نامزد کیا ہے جو اپنی پارٹی کے اقتدار کو بچانے کسی بھی حد تک گرسکتے ہیں ۔اس کے لئے وہ اسپیکر کی باوقار کرسی کی بھی پروا نہیں کریں گے۔حالانکہ بوپیا کوعبوری اسپیکر نامزد کرنے پر کانگریس اور جے ڈی ایس لیڈروں نے مخالفت کی ہے اور اس معاملے کو لیکر دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: