سرورق / خبریں / بی جے پی والے ہندتوا کا جعلی روپ ہیں ہندودھرم کو مفت میں بدنام نہ کریں،ترقی پر بات کریں :موگیر لیڈر ان کی پریس کانفرنس

بی جے پی والے ہندتوا کا جعلی روپ ہیں ہندودھرم کو مفت میں بدنام نہ کریں،ترقی پر بات کریں :موگیر لیڈر ان کی پریس کانفرنس

بھٹکل : (ایس او نیوز)مرکز میں مودی حکومت کو اقتدار پر آئے 4؍برس گزرگئے ان چار سالوں میں ماہی گیر طبقے کے ساتھ ناانصافی کرنے کا مرکزی حکومت پرموگیر طبقہ کے لیڈر راما موگیر نے الزام لگایا۔پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے راما موگیر نے کہاکہ جی ایس ٹی کی وجہ سے ماہی گیرطبقہ کو کافی مشکلات و تکالیف کا سامنا کرناپڑاہے۔ مچھلی پکڑنے کے جال ، رسیوں ، انجن، سوکھی مچھلی پر جی ایس ٹی عائد کئے جانے سے ماہی گیر پریشانی جھیل رہے ہیں۔ بی جے پی والوں کے لئے جھوٹ بولنا ہی ایک کام ہوگیا۔ بھٹکل میں ترقی کی نئی تاریخ بنانے والے منکال وئیدیا کے خلاف بے تکے الزامات لگانے کے علاوہ ذات پات کے نام پر ان کی ہتک کرنے سے ماہی گیر طبقہ بہت رنجیدہ ہے۔انہوں نے ماہی گیر طبقہ کے مسیحا منکال وئیدیا کی بے عزتی ، اہانت ،الزام تراشی نہ کئے جانے کی مانگ کی۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ بی جے پی والے ہندوتوا کاجعلی روپ ہیں، ہم سب ہندو ہیں، ہمیں ہندو دھرم پر فخر ہے ، لیکن ڈھونگی لوگوں سے ہندو دھرم کا سبق لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ راماموگیر نے کہاکہ بی جے پی والے اپنا کام کریں ، ترقی پر بات کریں، مفت میں ہندو دھرم کو بدنام کریں۔راما موگیر بھٹکل کے بی جے پی لیڈران ڈاکٹر چترنجن اور تمپا نائک نے قتل کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ،ڈاکٹر چترنجن اور بی جے پی لیڈر تمپا نائک کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام بی جے پی والے ان کی نعشوں پر آج بھی سیاست کر رہے ہیں، جب چترنجن کاقتل ہواتھا تو اڈوانی ، یڈیورپا سمیت کئی لیڈران نے جو غم کے آنسو بہائے تھے اسی رحم پر رکن اسمبلی اور وزیر بنے شیوانند نائک ودھان سبھا میں ایک مرتبہ بھی بات نہیں کرنا ان کے ڈھونگی ہندوتوا کو ظاہر کرتاہے۔پریس کانفرنس میں کھاروی طبقہ کے لیڈر وسنت کھاروی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ رکن اسمبلی منکال وئیدیا گذشتہ چار برسوں میں ماہی گیر طبقہ کے ساتھ دیگر تمام طبقات کی فکرکرتے ہوئے ترقی کی نئی بنیاد ڈالی ہے۔ ایک ماہی گیر کی ہلاکت پر2؍لاکھ روپئے اداکئے جانے والے معاوضہ کو منکال وئیدیا نے6؍لاکھ روپئے طئے کراتے ہوئے سماجی کام کیا ہے۔ ایک وقت جب ماہی گیر ہلاک ہوتے تو ان کی نعش کو ڈھونڈنے کے لئے ترس جاتے تھے لیکن منکال وئیدیا نے اپنی میعاد میں حادثے وقوع پذیر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نعشوں کو تلاش کرکے پتہ لگانے میں کافی تعاون کیا ہے۔پریس کانفرنس میں موگیر سماج کے صدر بھاسکر موگیر، گابت سماج کے لیڈر موہن گابت، ہری کانت سماج کے کرشن ہری کانت، این این کھاروی ، ناگیش وغیرہ موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: