سرورق / خبریں / بی جے پی لیڈر کا بے تکابیان کشمیر میں پتھراؤ کرنے والے منشیات کے عادی اور غنڈے ہیں:رویندر

بی جے پی لیڈر کا بے تکابیان کشمیر میں پتھراؤ کرنے والے منشیات کے عادی اور غنڈے ہیں:رویندر

جموں ، (یو ا ین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے شعلہ بیان لیڈر اور رکن اسمبلی نوشہرہ رویندر رینا کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں پتھراؤ کرنے والے نوجوان منشیات کے عادی اور غنڈے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان پیسے دے کر ان نوجوانوں سے پتھراؤ کراتا ہے ۔ رویندر رینا کی مانیں تو وادی کشمیر میں لوگ اپنی مرضی سے جنگجوؤں کے جنازوں میں شرکت نہیں کرتے ہیں بلکہ انہیں ڈرا دھمکاکر شرکت کے لئے آمادہ کیا جاتا ہے ۔ اُن کے مطابق کشمیر میں کوئی سیاسی جنگ یا جہاد لڑا نہیں جارہا ہے بلکہ پیسوں کے لئے فساد برپا کیا جارہا ہے ۔ رویندر رینا کو راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے انتہائی قربت کی وجہ سے بھاجپا ریاستی یونٹ کے صدر کے عہدے کے لئے ایک مضبوط دعویدار سمجھا جارہا ہے ، انہوں نے جمعہ کو یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر ایک نیوز پورٹل سے بات کرتے ہوئے کہا ‘پاکستان پیسے دیکر کشمیر میں پتھر بازی کراتا ہے ۔ کچھ نوجوانوں کو اس کے لئے باضابطہ طور پر خریدا جاتا ہے ۔خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ بہت سارے بچوں کو نشے میں ملوث کیا جاتا ہے ۔ ان کو نارکوٹیکس دی جاتی ہیں۔ جب کسی کو نشے کی لت لگ جاتی ہے تو وہ آہستہ آہستہ مجرمانہ حرکتیں کرنے لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا ‘یہ (پتھر باز) کرمنل اور ملک مخالف عناصر ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کرنا مجرمانہ حرکتوں کو بڑھاوا دینے کے برابر ہے ۔ کشمیر میں کوئی سیاسی لڑائی یا جہاد نہیں ہے ۔ یہ فساد ہے ۔ پیسے لیکر انہوں نے دکانیں سجا رکھی ہیں۔ یہ غنڈے اور مافیا لوگ ہیں۔رویندر رینا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں گذشتہ روز سکول بس پر پیش آئے پتھراؤ کے واقعہ پر اپنے تاثرات کا اظہار کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین کمانڈر سمیر ٹائیگر کوئی ٹائیگر نہیں تھا بلکہ اصلی ٹائیگر اس کو للکارنے والا میجر شکلا تھا۔ انہوں نے کہا ‘پاکستان کی بندوق سے کشمیری مسلمان مارے جاتے ہیں تو حریت والے چپ بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ دوہری پالیسی رکھنے والے لوگ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کشمیر کے اندر جب کوئی جنگجو مارا جاتا ہے تو اس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے وہاں کوئی نہیں جاتا ہے ۔ وہاں محلوں اور دیہات میں دہشت بنائی جاتی ہے ۔ لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ فلاں جگہ جنگجو مارا گیا، اس کا اتنے بجے جنازہ ہے ۔ اس میں شرکت کرنے کے لئے اگر آپ نہیں آئے تو گولی مار دی جائے گی۔ ڈر کی وجہ سے کشمیری لوگ جنگجوؤں کے جنازوں میں شرکت کرتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: