سرورق / خبریں / بی جے پی صدر امت شاہ نے بنگال میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا –

بی جے پی صدر امت شاہ نے بنگال میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا –

کلکتہ؍ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے آج بنگا ل بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرکے پنچایتی انتخابات میں بی جے پی کے نتائج اور لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اگلے تین مہینے میں بوتھ سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔
بی جے پی کے ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے مغربی بنگال کے مسلم اکثریتی اضلاع سے متعلق بھی دریافت کرتے ہوئے ایسے اضلاع میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔اس میٹنگ میں بنگال بی جے پی کے سینئر لیڈران ریاستی صدر دلیپ گھوش، مرکزی وزیر بابل سپریہ، مکل رائے ، راہل سنہا، روپا گنگولی ، پرتاب بندو پادھیائے ، سیانتن باسو، راجو بندو پادھیائے ، شیو پرکاش اور سریش پجاری موجود تھے۔
میٹنگ میں موجود ایک بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ مرکزی لیڈر شپ کو بنگال سے اچھے نتائج کی امید ہے اورامیت شاہ نے اس کا میٹنگ میں بھی ذکر کیا ہے ۔امیت شاہ نے اس بات پر ناراضگی ظاہر کی کہ بوتھ سطح پر کمیٹی کی تشکیل کیوں نہیں کی گئی ۔انہوں نے اگلے تین مہینوں میں 35فیصدبوتھ پر کمیٹی کی تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔اس کے ساتھ ہی امیت شاہ نے ریاستی قیادت کو ہدایت دی کہ مرکز کو اس سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔
دوسری طرف بی جے پی کے جنرل سیکریٹری راہل سنہا نے کہا کہ امیت شاہ کی آمد سے بنگال میں زلزلہ آگیا ہے۔مخالف جماعتیں خوفزدہ ہیں ۔
بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ پرولیا بھی جائیں گے اور پنچایت انتخابات کے بعد ہوئے تشدد میں مارے گئے دو بی جے پی کارکنان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: