سرورق / خبریں / بی جے پی رام مندر کے نام پر ملک کو گمراہ کررہی ہے: شرد یادو

بی جے پی رام مندر کے نام پر ملک کو گمراہ کررہی ہے: شرد یادو

بارہ بنکی، جنتا دل یونائیٹیڈ کے سابق صدر شرد یادو نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر کے سہارے وہ ملک کو گمراہ کررہی ہے۔

مسٹر یادو نے منگل کی رات کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔گذشتہ چار برسوں میں کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف جھوٹ کی کھیتی کرتے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ انہو ں نے دعوی کیا کہ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں مہاگٹھ بندھن کی جیت ہوگی۔ مہاگٹھ بندھن کا چہرہ کیسا ہوگا اس پر فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن ہمارا مقصد بی جے پی کو شکست دے کر آئین کو بچانا ہے۔

رام مندر کے سوال پر مسٹر یادو نے کہا کہ ’میرے لئے رام مندر میں کوئی یقین نہیں ہے اور وہ صرف زندہ انسان کی پرستش کرتے ہیں‘‘۔ ہمارا اور آئین کا اس معاملے سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رام مندر کے نام پر ملک کو گمراہ کررہی ہے۔

مسٹر یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یوگی کا کام رام مندر میں گھنٹہ بجانا اور مندر کی پوجا کرنا ہے ان لوگوں کو ملک کے آئین سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘‘

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: