سرورق / خبریں / بی جے پی بدعنوانی کو فروغ دے رہی ہے: کانگریس

بی جے پی بدعنوانی کو فروغ دے رہی ہے: کانگریس

نئی دہلی،  (یو این آئی) کانگریس نے بی جے پی پر بدعنوانی کرنے والوں کو تحفظ دینے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ اس کے دور اقتدا ر میں رشوت مانگنے والے افسران کے خلاف کارروائی کے بجائے شکایت کرنے والوں کی آواز دبائی جارہی ہے اور انہیں جیل بھیجا جارہا ہے۔
کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ بی جے پی حکومت بدعنوانی کرنے والوں کو تحفظ دے رہی ہے اس لئے رشوت خوروں پر نہیں بلکہ اس کو اجاگر کرنے والوں کو جیلوں میں بند کیا جارہا ہے ۔رشوت خوروں کے خلاف آواز کوئی نہ اٹھائے اس کے لئے خوف کا ماحول پیدا کیا جارہاہے اور بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے لکھنؤ کے اندرا نگر کے ایک کاروباری ابھیشیک گپتا کے ذریعہ گورنر رام نائک کو ارسال کردہ خط کی مثال دی جس میں چیف سکریٹری ایس سی گوئل پر پٹرول پمپ کی زمین سے متعلق معاملے میں پچیس لاکھ روپے کی رشوت مانگنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ گورنر نے اس شکایت کو وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ کو بھیجا تو معاملے کی جانچ کے احکامات دئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ادھر معاملے کی جانچ کا کام چل رہا تھا کہ مسٹر گپتا کو کسی اور معاملے میں پھنسا کر جیل بھیج دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے افسر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے شکایت کرنے والے کو ہی جیل بھیج دیا ۔ انہوں نے اسے خوف کا ماحول پیدا کرنے والی کارروائی بتایا اور کہا کہ اس میں پیغام ہے کہ بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو سزا بھگتنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: