سرورق / خبریں / بی جی ایس فلائی اوور پر تار کول بچھانے کا کام عنقریب شروع ہوگا –

بی جی ایس فلائی اوور پر تار کول بچھانے کا کام عنقریب شروع ہوگا –

بنگلورو : بی جی ایس فلائی اوور کی مرمت کا کام فوراً شروع کرنے کا فیصلہ بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی کے زیر غور ہے ۔ کونسل میٹنگ میں تار کول بچھانے کیلئے منظوری مل جانے کے فوری بعد فلائی اوور کی مرمت کا کام بھی شروع ہوجائے گا ۔ شہر کے ٹاؤن ہال سے گوری پالیہ تک کے 2.8 کلو میٹر طویل فلائی اوور کی مرمت کے لئے 4.30 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ اس کے لئے ناگیش مائنا سائی تریشا انفرا انجینئرنگ پرائیویٹ کمپنی نے کنٹراکٹ حاصل کیا ہے ۔ ٹنڈر کے متعلق کونسل میٹنگ میں تجویز پیش کی گئی ہے 29 جون کو منعقدہ کونسل میٹنگ میں ٹنڈر کے لئے منظوری ملنے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال فلائی اوور پر موٹر سائیکل پر جارہے میاں بیوی گڑھے کو بچانے کی کوشش میں خود ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد گڑھے بند کئے گئے تھے لیکن فلائی اوور پر پھر جابجا گڑھے نظر آرہے ہیں ۔ اس لئے بی بی ایم پی فلائی اوور کے مکمل سڑک پر تار کول بچھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی بی ایم پی کے ایک انجینئر کے مطابق 2014 ء میں فلائی اوور کی مرمت کی ذمہ داری آر ٹرے انفرا پراجیکٹ لمیٹڈ کو دی گئی تھی ۔ 5سال تک اس کی نگرانی کرنے اس کمپنی کے ذمہ تھا لیکن کمپنی نے ٹنڈر کے شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف تین سال تک نگرانی کی تھی ۔ جس کے سبب اس کمپنی کی 11.13 لاکھ روپئے ڈپازٹ کی رقم روک دی گئی ہے ۔ فلائی اوور پر بچھائے گئے تار کول نکال کر نئے طور پر بچھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹنڈر کے لئے کونسل میٹنگ میں منظوری ملنے کے فوری بعد ٹریفک پولیس کو مکتوب روانہ کیا جائے گا ۔ ایک طرف کا تعمیری کام مکمل ہونے کے بعد دوسری طرف تار کول بچھایا جائے گا ۔ جس سے فلائی اوور پر زیادہ ٹریفک کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: