سرورق / خبریں / بی بی ایم پی اسکولوں اور کالجوں میں یونیفارم اور کتابیں دستیاب نہیں گزشتہ سال بھی طلباء کی اسی طرح کی پریشانی لاحق ہوئی تھی : گنگما راجنا

بی بی ایم پی اسکولوں اور کالجوں میں یونیفارم اور کتابیں دستیاب نہیں گزشتہ سال بھی طلباء کی اسی طرح کی پریشانی لاحق ہوئی تھی : گنگما راجنا

بنگلورو – نئے تعلیمی سال کا آغاز تو ہوچکا ہے لیکن بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی ) اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کررہے بچے ابھی تک یونیفارمس ، بیگ اور جوتوں سے محروم ہیں ۔ بی بی ایم پی افسروں کے مطابق ان تمام چیزوں کی تقسیم کیلئے مزید 3 ہفتہ لگ سکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں پالیکے کی اسٹانڈنگ کمیٹی (برائے تعلیم ) کی چیرپرسن گنگماراجنا نے بار ہا کونسل کے علم میں لائی تھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے بتایاکہ نومبر 2017 ء میں جب وہ چیرپرسن کے عہدہ پر فائز ہوئیں اس وقت انہوں نے چند اسکولوں کا معائنہ کیا تھا ۔ اس دوران پتہ چلا کہ طلباء کو اس وقت تک کتابیں اور یونیفارم نہیں دیئے گئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ایسا معاملہ رہا تو بچوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کیسے ہوگی ۔ اس سال بھی طلباء کو ساری چیزیں دینے میں تاخیر ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں افسروں سے تفصیلات حاصل کرنے کے موقع پر وہ صرف بہانے بنادیتے ہیں کہ فائلوں کو محکمۂ مالیات کے پاس روانہ کردیئے گئے ہیں اور وہ اس کے لئے منظور کرنا ہے اسی لئے اس میں تاخیر ہورہی ہے ۔ بی بی ایم پی کے مختلف ہائی اسکولوں کے پرنسپل نے اخباری نمائندوں کو یقین دلایا ہے کہ بچوں میں جلد از جلد یونیفارم اور کتابیں تقسیم کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے اسٹاک کا استعمال کررہے ہیں ۔ کلائیو لینڈ ٹاؤن کی سنٹرل گرلس اسکول کے وائس پرنسپل نارائن سوامی نے بتایا کہ پُرانے طلباء گزشتہ سال کا ہی یونیفارم پہن کر اسکول آرہے ہیں اور وہ طلباء جو نئے داخلے لئے ہوئے ہیں وہ ان کے پُرانے اسکول کا یونیفارم ہی پہن کر آرہے ہیں اور والدین بھی کاپیاں ساتھ روانہ کرکے بچوں کی مدد کررہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے افسر شیونا نے بتایا کہ پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کی کتابیں متعلقہ اسکولوں کو روانہ کردی گئی ہیں جبکہ پی یو سی طلباء کیلئے کتابیں اندرون دو دن روانہ کردیئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ بی بی ایم پی افسروں نے امسال اسکول شروع ہونے سے قبل ہی بچوں میں یونیفارم اور کتابیں تقسیم کردینے کا فیصلہ کیا تھا ، اس کے باوجود طلباء کو ابھی تک ان چیزوں سے محروم رکھا گیا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

عازمین حج کا پہلاقافلہ روانہ،وزیر حج کانیک تمناؤں کااظہار –

نئی دہلی، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج عازمین حج کے …

جواب دیں

%d bloggers like this: