سرورق / خبریں / بی بی ایم پی اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین کا دورہ زون سطح پر جاری تعمیری کاموں کا جائزہ لے کر افسروں کو ہدایت

بی بی ایم پی اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین کا دورہ زون سطح پر جاری تعمیری کاموں کا جائزہ لے کر افسروں کو ہدایت

بنگلور۔ بروہت بنگلور مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) وارڈ سطح پر تعمیری کاموں کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین عمران پاشاہ اپنے دیگر اراکین کے ہمراہ بیٹ رائن پورہ زون میں جاری تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران انہوں نے پتہ لگایا کہ 2017-18ء کے دوران پی او ڈبلیوں کے تحت جن تعمیری کاموں کے لئے فنڈ جاری ہوا تھا، اس کے لئے ابھی تک کئی وارڈوں میں ٹنڈر کی کارروائی تک نہیں کی گئی ہے۔ عمران پاشاہ نے بی بی ایم پی افسروں کو فوری ہدایت دی کہ وہ مذکورہ تعمیری کاموں کے لئے ٹنڈرز طلب کریں۔ معائنہ کے دوران بی بی ایم پی افسروں نے بتایا کہ سال 2017-18ء کے دوران این ایف سی فنڈ کے تحت 18؍ کروڑ روپیوں کے ٹنڈر طلب کئے تھے اس کے باوجود ابھی تک تعمیری کام مکمل نہیں ہوا ہے جس پر چیرمین نے افسروں پر اپنی ناراضگی جتاتے ہوئے مقررہ وقت پر تعمیری کام مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ عمران پاشاہ نے بتایا کہ کوڈگیہلی علاقے کے گورنمنٹ ما ڈ ل ہائرپرائمری اسکول میں تقریباً518؍ طلباء زیر تعلیم ہیں۔ یہاں زیر تعلیم غریب وہونہار طلبا کے لئے درکار تعلیمی سہولتوں کے ساتھ بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہو ں نے بتایا کہ مذکورہ اسکول احاطے میں تین منزلہ عمارت تعمیرکرنے کا منصوبہ ہے۔ بی بی ایم پی نے 50؍ لاکھ روپیوں کی لاگت سے گراؤنڈ فلور میں تین کمرے تعمیر کئے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ مزید 90؍ لاکھ روپیوں کا فنڈ حاصل ہونے والا ہے۔ انہوں نے اس رقم کے حاصل ہوتے ہی مذکورہ اسکول احاطے میں مزید دومنزلہ عمارت تعمیر کرنے افسروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسکول کے اساتذہ نے ان سے شکایت کی کہ اسکول احاطے میں رات کے وقت غلط کام انجام دیا جاتا ہے۔ اس پر روک تھام ہونی چاہئے۔عمران پاشاہ نے بتایا کہ اسکول کامپونڈ کی تعمیر اور خفیہ کیمرے نصب کرنے کے لئے افسروں کو ہدایت دی گئی ہیں۔ مذکورہ اسکول میں اکثر طلباء کا تعلق غریب او رمزدور پیشہ طبقات سے ہے۔ انہیں درکار تمام سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ انہیں معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ مذکورہ اسکول میں کافی ذہن طلباء ہیں اگر انہیں معیاری تعلیم سے آراستہ کیا جائے تو اچھے شہری کے طور پر اپنی خدمات انجام دے سکیں گے۔ اس موقع پر عمران پاشاہ نے امتہلی پولیس تھانے کے انسپکٹر کو طلب کرکے مذکورہ اسکول کے احاطے میں ہونے والے غلط کاموں کی روک تھام کے لئے اقدام کرنے کی ہدایت دی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: