سرورق / خبریں / بی ایم ٹی سی اپنے بس اڈوں پر موبائل چارجنگ کی سہولت فراہم کرے گی –

بی ایم ٹی سی اپنے بس اڈوں پر موبائل چارجنگ کی سہولت فراہم کرے گی –

بنگلورو۔ (ف ن)اسمارٹ فون موجودہ دور میں انسانوں کی بنیادی ضروریات میں شامل ہو گئے ہیں اور یہ بات عام طور پر دیکھی جاتی ہے کہ سفر کے درمیان اچانک اس طرح کے فون میں بیٹری ختم ہو جاتی ہے ، اور مسافرین کو پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے۔لیکن اب بنگلور شہر میں کم از کم بسیں استعمال کرنے والے افراد کو کسی حد تک راحت حاصل ہونے والی ہے۔شہر کے بی ایم ٹی سی بسوں میں سفر کرنے والے افراد جو اپنے ساتھ بیاٹری بیک اپ یا پورٹیبل چارجر نہیں رکھنا چاہتے ہیں وہ شہر کے اہم بس اڈوں پر اپنے موبائل فون چارج کر سکتے ہیں۔بنگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( بی ایم ٹی سی) نے مجسٹک کے کمپے گوڈا بس اڈہ، شانتی نگر، یشونت پور اور شیواجی نگر کے بس اڈوں پر پانچ پانچ ،چارجنگ کیوسک نصب کرے گی،ان کے علاوہ چار مزید کیوسک وائٹ فیلڈ کے بس اڈہ پر رکھے جائیں گے جبکہ بنشنکری،کینگیری، وجے نگر، ڈوملور اور جئے نگر کے بس اڈوں پر دو دو موبائل چارجنگ کیوسک نصب کئے جائیں گے۔ان تمام کیوسک کے قیام میں خانگی اداروں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے بی ایم ٹی سی نے حال ہی میں ایک ٹینڈ بھی طلب کر لیا ہے ، ان تمام کیوسک میں بی ایم ٹی سی کی جانب سے خانگی اداروں کو اشتہارات لگانے کی اجازت دی جائے گی جس کے لئے متعلقہ ادارہ کو کرایہ ادا کرنا پڑے گا، بی ایم ٹی سی کی جانب سے اس کے لئے پانچ سال کا لائسنس فراہم کیا جائے گا۔ان مقامات پر مسافر اپنے فون بغیر کسی فیس کے جارچ کر سکتے ہیں۔بی ایم ٹی سی کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ’’حالانکہ بیاٹری بیک اپ کو اپنے ساتھ رکھنا ایک اچھی بات ہوتی ہے لیکن زیادہ تر لوگ ایسا نہیں کرتے۔یہ کیوسک ان مسافرین کے لئے مدد گار ہونگے جو بس کا انتظار کرتے ہوئے اپنے موبائل فون کو چارج کر لینا چاہتے ہیں‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: