سرورق / خبریں / بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

کولار۔ ٹیلی کمیونکیشن ، کولار ضلع صلاح بورڈ کے صدر ورکن پارلیمان کے ایچ منی اپا نے ہدایت دی کہ کولار ضلع کے تمام ٹیلی فون ایکسچینج سنٹرز حدود کے صارفین کی بہتر خدمت کو ترجیح دیتے ہوئے مہینہ میں کم سے کم 10؍ لینڈ ٹیلی فون کنکشن دیں۔ یہاں بی ایس این ایل دفتر میں منعقد صلاح بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منی اپا نے یہ ہدایت دی اور کہا کہ عوام اب لینڈ فون سے دور ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ صرف موبائل ہی نہیں بلکہ بی ایس این ایل کی ناقص کارکردگی اور صارفین کی توقعات پر پورا نہ اترنا بھی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اب بھی بی ایس این ایل اپنی خدمات میں بہتری نہیں لائے گی تو صارفین سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ اس لئے مناسب عملہ کی تقرری کرتے ہوئے بہتر کام انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ کولار ۔ چکبالاپور حدود کے تمام 137؍ ٹیلی فون ایکسچینج سنٹرز میں صارفین کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں اور دیگر مواصلاتی کمپنیوں کامقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔بی ایس این ایل کے ضلع جنرل منیجر پرشانت اوبیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولار ۔ چکبالاپور ضلع حدود میں 13؍صارفین خدمت مراکز ،16881لینڈ فون، 6665براڈ بینڈکنکشن موجود ہیں ،کولار ضلع میں2,118جی اور47،3جی ، چکبالاپور ضلع میں 96،2جی ٹاور اور3,23جی ٹاور قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل آٹپکل فائبرنیٹ ورک کے تحت ضلع کے تمام 307؍ گرام پنچایتوں کیلئے براڈبینڈ رابطہ قائم کیاگیا ہے۔ چکبالاپور ضلع کے قیام کے بعد 6؍ دیہاتوں میں اس سہولت کو فراہم کیاگیا ہے جبکہ کولار ضلع میں نئی 3جی سرویس ، 51؍ نئے ٹاور تعمیر کئے جائیں۔ صلاح کمیٹی کے رکن نارائن سوامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرینواس پور تعلقہ کے آندھرا سرحدی علاقہ میں بی ایس این ایل موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے نیا ٹاور تعمیر کیا جائے۔ اجلاس میں ڈی جی ایم چنپا کرشنا ، اے جی ایم شنکری ، سدرشن پوجار ، صلاح کمیٹی کے رکن رتنما ، اوہلش ، پدما ودیگر موجود رہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: