سرورق / کرناٹک / بیٹے کو پارٹی ٹکٹ دلانے میں ناکام ایڈی یورپا وزیر اعلیٰ کیسے بنیں گے؟ مہادیوپا

بیٹے کو پارٹی ٹکٹ دلانے میں ناکام ایڈی یورپا وزیر اعلیٰ کیسے بنیں گے؟ مہادیوپا

ٹی نرسی پورہ:بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا سے اپنے فرزند و جیندرا کو پارٹی ٹکٹ دلانا ممکن نہیں ہوسکا، ایسے میں ان کا وزیراعلیٰ بننا کیسے ممکن ہوجائے گا۔ یہ سوال ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا نے کیا۔ انہوں نے یہاں مہادیوپا میموریل بھون میں تعلقہ پنچایت رکن ہیاکنور امیش کی قیادت میں منعقدہ ویرشیوا، لنگایت طبقہ کے لیڈروں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی میں ایڈی یورپا کی بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اور بی جے پی والے ایڈی یورپا کو وزیر اعلیٰ ہرگز نہیں بنائیں گے۔ ویراشیور لنگایت طبقہ میں الجھن پیداکرنے کے مقصد سے ایڈی یورپا کو وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، ان کی باتوں پر بھروسہ نہ کیا جائے۔ ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی ہو یا جے ڈی ایس اقتدار میں ہرگز نہیں آسکتے ۔ دونوں پارٹی لیڈر دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔ ٹی نرسی پورہ اسمبلی حلقہ میں بھی بی جے پی کو کامیابی نہیں ملے گی۔ پھر سے کانگریس حکومت ہی ریاست میں برسراقتدار آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے بسونا کے انوبھو منٹپ کی بنیاد پر انتظامیہ چلایا ہے۔ آئندہ دنوں میں بھی تمام طبقات کی مجموعی ترقی کیلئے کام کیا جائے گا اور غریبوں، مزدوروں، کسانوں دلتوں اور اقلیتوں کے مفاد اور ترقی کی خاطر دوبارہ سدارامیا اس ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ کانگریس پارٹی میں ویراشیوا لنگایت طبقہ کی اہمیت ہے اس لئے ویراشیوا لنگایت طبقہ کے لوگوں کو چاہئے کہ ریاست میں فرقہ پرست بی جے پی اور موقع پرست جے ڈی ایس کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے کانگریس کی حمایت کریں۔ اس موقع پر پی ایل ڈی بینک کے صدر شیومورتی، کربور ویرنا، ہریور نوینا، ہوٹل راجنا، انیل بوس اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کے آر پورم۔۔۔ گاڑی سواروں کیلئے خطرناک چوراہا –

بنگلور،  بنگلور شہر کے خستہ حال راستوں اور ٹریفک کی بد انتظامی کی وجہ سے …

جواب دیں

%d bloggers like this: