سرورق / کھیل / بیلجیم ناک آؤٹ میں داخلہ حاصل کرنے اترے گا –

بیلجیم ناک آؤٹ میں داخلہ حاصل کرنے اترے گا –

نجني نووگورود، فیفا ورلڈ کپ میں شاندار شروعات کرنے کے بعد پرجوش نظر آنے والی بیلجیم کی ٹیم اپنے گروپ جی میں ہفتہ کو تیونس کے خلاف جیت کے ساتھ ناک آؤٹ میں جگہ بنانے کے لیے اترے گی۔
بیلجئیم اگرچہ روس میں دعویدار ٹیموں کے طور پر نہیں اتری تھی لیکن اس نے گروپ جی کے اوپننگ میچ میں پانامہ کو تین ۔صفر سے شکست دے کر تین پوائنٹس جوڑے اور وہ اپنے گروپ میں چوٹی پر ہے۔ وہیں تیونس کو انگلینڈ کے ہاتھوں ایک ۔د و سے شکست جھیلنی پڑی ہے۔
روبرٹو مارٹنیج اسٹار بیلجیم کی ٹیم اب ماسکو کے اسپارٹک اسٹیڈیم میں ناک آؤٹ میں جگہ بنانے کے لیے تیونس کے چیلنج کا سامنا کرنے اترے گی۔بیلجئیم کو اگر دوسرے راؤنڈ میں پہنچنا ہے تو کپتان ایڈین هیزارڈ اور کیون ڈی برین کو میچ میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
چیلسی کے اسٹار کھلاڑی هیزارڈ نے اگلے میچ کے سلسلے میں کہا “ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے اور آپ کافی تھک جاتے ہیں لیکن کچھ آرام کے بعد ہم ٹھیک ہیں اور تیونس کے لیے تیار ہیں۔”
بریئن نے کہا “مجھے اسٹرائكرو ں کو اس پوزیشن میں مدد کرنی ہے جہاں وہ گول کر سکیں۔اگر میں وہ کر پاتا ہوں تو میں نے اپنا کام اچھے سے کیا ہے۔ ”
اگرچہ تیونس کا سامنا کرنا بیلجیم کیلئے آسان نہیں ہوگا جس کے کھلاڑیوں کی تکنیک بہترین ہے اور وہ ڈیفنس کے ساتھ وقت ضائع کرنےکی بھی صلاحیت ہے۔ انگلینڈ کے خلاف بھی افریقی ٹیم نے اسی تکنیک کا استعمال کیا تھا۔
لیکن تیونس برابری کا گول کرنے میں ناکام رہی تھی۔ افریقی ٹیم کے لئے ورلڈ کپ میں امیدیں برقرار رکھنے کیلئے ہر حال میں بیلجئیم کو ہرانا ضروری ہوگا جس سے وہ عالمی کپ فائنلس میں مسلسل 12 میچوں میں شکست رہنے کے ریکارڈ کو بھی توڑ پائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: