سرورق / خبریں / بہار میں بچوں سےمتعلق اصلاحی گھروں کی نگرانی این جی او نہیں کرے گا: نتیش

بہار میں بچوں سےمتعلق اصلاحی گھروں کی نگرانی این جی او نہیں کرے گا: نتیش

پٹنہ، بہار کے مظفر پور گرلس شیلٹرہوم میں بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعے سے سبق لیتے ہوئے حکومت نے بچوں سے متعلق تمام اصلاحی گھروں کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر کمار نے آج اپنے سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ’لوک سنواد‘کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اب ریاست میں بچوں سے متعلق تمام اصلاحی گھروں کی نگرانی کسی بھی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے ذریعے نہیں ہو گی۔ ریاستی حکومت ایسے اصلاحی یا بہبود گھروں کی نگرانی خود کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے چیف سکریٹری کو اس سلسلے میں اسکیم بنانے اور جلد سے جلد لڑکے-لڑکیوں شیلٹرہوم تعمیرکرانے اور ضروری ملازمین کی بھی تقرری کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مظفر پور شیلٹرہوم کی بچیوں کے لئے فوری طور پرکوئی الگ مکان کا بندوبست كرائے تاکہ انہیں جلد سے جلد وہاں رکھا جا سکے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ مظفر پور معاملے پر کچھ لوگ نصیحت تو بہت کرتے ہیں لیکن نصیحت کرنے والے یہ بھی بتا دیں کہ پورے ملک میں (سدھار گرہوں کی) کیا صورت حال ہے۔انہوں نے مظفر پور کے واقعہ کے 72 دن بعد ہفتے کو دہلی میں ہوئے نو اپوزیشن جماعتوں کے دھرنےکے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہا کہ کیا کوئی ایسے مسائل پر ہنستےہوئےدھرنا دیتا ہے اور کیا یہ دھرنا ان کے لئے (بچیوں کی حفاظت کے لئے) ہو رہا تھا۔ سب جانتے ہیں کہ دھرنا کیوں دیا جا رہا تھا۔ ایسے دھرنوں میں کیا کوئی مسکراتےہوئے موم بتی جلاتا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: