سرورق / خبریں / بھیما كورےگاؤں تشدد معاملہ :سپریم کورٹ میں ایكبوٹے کی عبوری ضمانت مسترد –

بھیما كورےگاؤں تشدد معاملہ :سپریم کورٹ میں ایكبوٹے کی عبوری ضمانت مسترد –

نئی دہلی، سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے بھیما كورےگاؤں میں تشدد بھڑکانے کے معاملہ کے ایک ملزم ملند ایكبوٹے کی عبوری ضمانت کی درخواست آج مسترد کر دی۔ مسٹر ایكبوٹے نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا لیکن عدالت نے اسے کسی قسم کی راحت اور پیشگی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
جسٹس مدن بھیم راؤ لوكر کی صدارت میں جسٹس کورین جوزف اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے ایكبوٹے کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا “ہم نے بھیما كورےگاؤں تشدد معاملہ میں پیشگی ضمانت کی عرضی نامنظور کر دی ہے‘‘۔ اس سے پہلے عدالت نے مہاراشٹر حکومت کی طرف سے اس معاملہ میں ’’ اسٹیٹس رپورٹ‘پر غور کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے پہلے ایكبوٹے کو 14 مارچ تک راحت دی تھی اور اب پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد وہ کبھی بھی گرفتار کئے جا سکتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: