سرورق / خبریں / بھٹکل میں یوگی آدتیہ ناتھ کی اشتعال انگیز باتیں جہادیوں کا خاتمہ کرنے سنیل نائک کو ووٹ دیں

بھٹکل میں یوگی آدتیہ ناتھ کی اشتعال انگیز باتیں جہادیوں کا خاتمہ کرنے سنیل نائک کو ووٹ دیں

بھٹکل : (ایس او نیوز)جس بھٹکل کو مرڈیشور کے شیو مندر کے توسط سے شناخت بنانی تھی وہ یہاں کے جہادی دہشت گردوں سے جانا جارہاہے ، بھٹکل کے جہادیوں کو ختم کرنے کی قوت رکھنے والے سنیل نائک کو ووٹ دینے کی اترپردیش کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپیل کی۔وہ یہاں مرڈیشور کے آر این ایس پالی ٹکنک کالج میدان میں منعقدہ بی جے پی انتخابی تشہیر ی پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ ریاست میں کسان مخالف ، سماج مخالف سدرامیا کی حکومت ہے، ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، سماج کو تقسیم کرنے والی پالیسی کا کھیل اب نہیں چلے گا۔ پچھلے5؍سالوں میں جہادیوں نے ہندوؤں کا قتل کیا ہے، کسان خود کشی کئے ہیں، اترپردیش میں ایک لاکھ روپئے تک کے کسانوں کے قرضے معاف کئے گئے ہیں مگر سدرامیا نے نہیں کیا ۔انہیں ریاست میں ذات پات کی سیاست کرنی ہے۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بھٹکل کا ماحول اچھا ہے اس کا تحفظ کرنیو الی حکومت کو باگ ڈور ملنا ہے ، اسی بہترین ماحول میں جہادی کیا کچھ کئے ہیں تاریخ کا حصہ ہے ، اس کی حفاظت کو لے کر میں بہت فکر مند ہوں،1993؍کے فساد میں17؍ہندوؤں کا قتل ہوا۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر چترنجن کا قتل ہوا، ان سب کے لئے جہادی کانگریس حکومت ہی ذمہ دار ہے ، اگلے انتخابات میں ریاست سے کانگریس کو بھگانا ہے ایڈی یورپا کی قیادت والی مضبوط سرکار تشکیل ہونے کا انہوں نے اعتماد جتایا۔پروگرام میں امیدوار سنیل نائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل حلقہ کے لئے فخریہ دن ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات کانگریس اور بی جے پی یا سنیل نائک اور منکال وئیدیا کے درمیان نہیں ہے ، جہادیوں اور دھرم کے درمیان راست مقابلہ ہے۔ بی جے پی کے ضلع صدر کے جی نائک نے استقبال کیا۔ ڈائس پر اترپردیش کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ہریندر سنگھ ، ایم جی نائک، ونود نائک، سابق وزیر شیوانند نائک، گوند نائک ، پرمیشور دیواڑیگا ، کرشنا نائک ، وکا س پتور وغیرہ موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: