سرورق / بین اقوامی / بھارتی مسلمانوں کیلئے ’الگ ملک‘ کے کسی بھی مطالبے کی مذمت کرتی ہوں: محبوبہ مفتی-

بھارتی مسلمانوں کیلئے ’الگ ملک‘ کے کسی بھی مطالبے کی مذمت کرتی ہوں: محبوبہ مفتی-

سری نگر، 31جنوری (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیر کے نائب مفتی اعظم کے بیان کہ ’بھارت کے مسلمانوں کو الگ ملک کا مطالبہ کرنا چاہیے‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ’تقسیم ہند‘ کا حصہ تھا نہ اس نے مذہبی خطوط پر ’تقسیم‘ کی حمایت کی ہے۔

کشمیر کے نائب مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے منگل کے روز یہاں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’بھارت کے مسلمانوں کو الگ ملک کا مطالبہ کرنا چاہیے‘۔

محترمہ مفتی نے بدھ کے روز مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ میں کہا ’جموں وکشمیر تقسیم ہند کا حصہ تھانہ اس نے مذہبی خطوط پر تقسیم کی حمایت کی ہے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: