سرورق / خبریں / بچہ چورسمجھ کر عورت کو ماردیا –

بچہ چورسمجھ کر عورت کو ماردیا –

سیدھی۔ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع کے موربا تھانہ علاقے میں بھیڑ کی جانب سے بچہ چور سمجھ کر ایک خاتون کا پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے سنسنی خیز معاملے میں ایک درجن ملزموں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ اس معاملے کے 2 دیگر ملزم اب بھی فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔موربا کے سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈي پی او) کے ایس دویدی نے آج بتایا کہ سنگرولی ضلع کے موربا تھانہ علاقہ کے بھوس گاؤں کے قریب 19جولائی کی رات میں کچھ لوگوں نے ایک نامعلوم خاتون کو دیکھا۔ ان لوگوں نے اسے بچہ چور سمجھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔شور سن کر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور سب نے مل کر عورت کو ہاتھ، لاٹھی اور دیگر ہتھیاروں سے پیٹنا شروع کر دیا۔ اس کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں اس کی موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ملزموں نے واقعہ کے بارے میں کسی کونہ بتانے کا فیصلہ کرکے لاش کو محکمہ جنگلات کی ایک نرسری کے قریب پھینک دیا۔ اسی دوران ایک شخص نے اس واقعہ کے سلسلے میں اگلے دن یعنی20جولائی کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور معاملہ کی تفتیش کے بعد ایک درجن سے زائد لوگوں کے خلاف21جولائی کو قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔متوفیہ کے بارے میں ابھی پتا لگایا جا رہا ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ خاتون کی عمر25سے30سال کے درمیان ہے اور اس کے بال بہت چھوٹے ہیں۔ سمجھا جا رہا ہے کہ وہ پاگل تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: