سرورق / خبریں / بٹ کوئن لوٹ کیس ، امریلی ایس پی سے پوچھ گچھ –

بٹ کوئن لوٹ کیس ، امریلی ایس پی سے پوچھ گچھ –

گاندھی نگر، تقریباً 12کروڑقیمت والی 200مجازی کرنسی بٹ کوئن کوجبراً منتقلی اورلوٹ سےمتعلق کی تفتیش کررہی گجرات کی سی آئی ڈی کی کرائم برانچ کی ٹیم اس معاملے میں تین پولس اہلکارسمیت چار ملزموں کی گرفتاری کےبعدآج علی الصبح امریلی ضلع کےپولس سپریٹنڈنٹ (ایس پی) جگدیش پٹیل کوپولس ہیڈکوارٹر پوچھ گچھ کےلئےلایاگیا۔
سی آئی ڈی کرائم کےپولس جنرل ڈائرکٹرآشیش بھاٹیہ نےآج یواین آئی کوبتایاکہ اس معاملے کےاہم ملزم امریلی پولس کی مقامی کرائم برانچ(ایل سی بی)کےانسپیکٹراننت پٹیل کےاس بیان کےمطابق کہ اس نےایس پی کےکہنےپرہی اس جرم کو انجام دیاتھا۔انہیں پوچھ گچھ کےلئےبلایاگیاہے۔اگر ان کےپاس بٹ کوئن ملی گی تو انہیں بھی رسمی طورپرحراست میں لیاجاسکتاہے۔ مسٹربھاٹیہ نےمزید بتایاکہ اس معاملےمیں دھاری کےسابق ایم ایل اےنلن کوڈیاکانام اب تک سامنےنہیں آیاہے۔
واضح رہےکہ سورت کےبیلڈرشیلیش بھٹ نےالزام لگایاتھاکہ اننت پٹیل نےکئی پولس اہلکاروں کےساتھ مل کرانہیں گذشتہ فروری کوگاندھی نگرسےاغواکرایک فارم ہاؤس میں رکھاتھا اورجبراً اس سےبٹ کوئن منتقل کروالیا۔اس نےمزید32کروڑروپے کی جبراًوصولی کاالزام بھی لگایاتھا۔اس معاملے میں آننت پٹیل کو19اپریل کوگرفتارکیاگیاتھا جبکہ اس سے پہلےدوکانسٹیبل سمیت تین لوگوں کوگرفتارکیاگیاتھا۔اب تک اس معاملےمیں10ملزموں میں سے4کی گرفتاری ہوچکی ہے۔ایس پی جگدیش پٹیل کانام اب تک بطور ملزم شامل نہیں ہے۔
دریں اثناءیہ کہاجارہاہےکہ معاملےکی تفتیش کررہی سی آئی ڈی کرائم نےکل آننت پٹیل کےگھرسےدوموبائل فون اورکچھ دیگرثبوت اکٹھاکئےتھے۔ایس پی پٹیل کودودن پہلےہی پوچھ گچھ کےلئےبلایاگیاتھا۔لیکن جب وہ نہیں آئےتوکل دیرشب سی آئی ڈی کرائم کی ٹیم امریلی میں ان کےگھرپرپرپہنچی اورآج علی الصبح انہیں یہاں لایاگیا۔سی آئی ڈی کرائم ہیڈکوارٹرمیں ہورہی پوچھ گچھ کےدوران آننت علاوہ دیگر تین گرفتارکئےگئے ملزم بھی موجودتھے۔ مسٹر بھٹ نےالزام لگایاکہ اس معاملے میں ان کےسابق کاروباری بھاگیدار کابھی ہاتھ ہے۔ بتایاجارہاہے کہ سی آئی ڈی کرائم اب یہ پتہ لگارہی ہےکہ بٹ کوئن کی منتقلی کس کےاکاؤنٹ میں ہوئی اوراس پورےواقعےکےپیچھےکس کاہاتھ ہے۔اس معاملےمیں مسٹربھٹ کودوبارہ بیان دینےکےلئےبلایاجاسکتاہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: