سرورق / خبریں / بوپیا معاملے پر بھی کانگریس-جے ڈی (ایس) سپریم کورٹ پہنچے –

بوپیا معاملے پر بھی کانگریس-جے ڈی (ایس) سپریم کورٹ پہنچے –

نئی دہلی،  (یو این آئی) کانگریس جنتا دل (ایس) اتحاد نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبران اسمبلی کے جی بوپيا کو کرناٹک اسمبلی میں عارضی اسپیکر مقرر کئے جانے کے خلاف آج رات سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
کانگریس-جے ڈی (ایس) کی طرف سے وکلاء کے ایک گروپ نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار دفتر پہنچ کرعرضی دائر کی۔
کانگریس جے ڈی (ایس) مسٹر بوپيا کی تقرری کی یہ کہہ کر مخالفت کر رہے ہیں کہ پارلیمانی روایت کے مطابق عارضی اسپیکر سینئر ممبر اسمبلی کو مقرر کیا جاتا ہے اور ایسا ممبر اسمبلی کانگریس میں ہے، نہ کہ مسٹر بوپيا۔ عرضی گزاروں کا الزام ہے کہ اعتماد کی تحریک سے متعلق ووٹنگ میں گڑبڑی کرنے کی نیت سے ہی مسٹر بوپيا کو عارضی اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔
کانگریس جے ڈی (ایس) نے طاقت آزمائی کے لئے ووٹنگ کی ویڈیو ریکارڈنگ کرانے کی درخواست بھی نئی عرضی درخواست کی ہے۔ عدالت نے مسٹر یدی یورپا کو کل شام چاربجے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: