سرورق / خبریں / بوفورس معاملہ: سی بی آئی کو اپیل نہ کرنے کا اٹارنی جنرل کا مشورہ-

بوفورس معاملہ: سی بی آئی کو اپیل نہ کرنے کا اٹارنی جنرل کا مشورہ-

نئی دہلی، 30 جنوری (یواین آئی) حکومت کی سب سے بڑے قانونی افسر اٹارني جنرل (اے جی) کے کےوینو گوپال نے بوفورس دلالی معاملہ میں خصوصی اپلیکیشن دائر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ اس کے رد ہو جانے کے مکمل امکانات ہیں۔

ڈپارٹمنٹ آف پرسنیل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کو حال ہی میں بھیجے خط میں مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ سی بی آئی کو اس معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اب اپیل نہیں کرنی چاہئے، کیونکہ اپیل دائر کرنے میں تاخیر کو بنیاد بنا کر اس کے مسترد ہو جانے کا امکان زیادہ ہے۔

اٹارني جنرل نے کہا ہے کہ اپیل دائر کرنے کے بجائے سی بی آئی کو اسی سے متعلق ایک زیر التوا معاملہ میں اپنا موقف مضبوطی سے رکھنا چاہئے، کیونکہ جانچ ایجنسی بھی اس میں ایک فریق ہے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: