سرورق / بین اقوامی / بنگلہ دیش کے ساتھ کویت کا تعاون بڑھانے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کے ساتھ کویت کا تعاون بڑھانے کا فیصلہ

ڈھاکہ، بنگلہ دیش کو انسانی وسائل کے شعبہ میں کویت نے مزیدتعاون دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کویت کے نائب وزیرداخلہ خالد سلیمان نے کویت کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بنگلہ دیشی کارکنوں کے تعاون کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کویت کے دورے پر آئے بنگلہ دیش کے وزیر وزیر مملکت محمد شهريار عالم کے ساتھ کویت سٹی میں ہونے والی میٹنگ کے دوران اس بابت یقین دہانی کرائی۔
وزارت خارجہ کے حکام نے آج بتایا کہ دونوں ہی ملک کویت میں رہنے والے بنگلہ دیشی کارکنوں کے لئے ’ایکسی لینس سینٹر ‘قائم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔کویت نے بنگلہ دیش کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بنگلہ دیشی برادری کے درپیش چیلنجز کا تدارک کریں گے۔
بنگلہ دیش-کویت تعلقات کو بہترین قرار دیتے ہوئے دونوں وزراء نے کاروبار، سرمایہ کاری، توانائی ، دفاع، انسانی وسائل، بنیادی ڈھانچے اور نیلی معیشت کے میدان میں تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔ میٹنگ میں انہوں نے دونوں ممالک کے عظیم رہنماؤں بنگلہ دیش کے بابائے قوم ’بنگ بندھو ‘ شیخ مجیب الرحمن اور کویت کے رہنما شیخ سباالاحمد الجبرصباح السباکو عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا۔ مسٹر عالم نے روہنگیا بحران سمیت تمام انسانی امداد کے میدان میں کویت کے رول کی تعریف کی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: