سرورق / بین اقوامی / بنگلہ دیش نے اقوام متحدہ میں کہا، روہنگیا کے لئے غیر ملکی امداد کی زیادہ امید نہیں –

بنگلہ دیش نے اقوام متحدہ میں کہا، روہنگیا کے لئے غیر ملکی امداد کی زیادہ امید نہیں –

نیویارک ، بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ اسے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے بہت کم غیر ملکی مالی مدد مل رہی ہے، اب غیر ملکی مالی مدد کی زیادہ امید نہیں بچی ہے تو وہ ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو ایک غیر آباد جزائر میں منتقل کرنے میں لگنے والی زیادہ تر رقم خودہی برداشت کر رہا ہے۔
بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ محمد شہریار عالم نے اقوام متحدہ کے نیویارک کے دفتر میں رائٹرز کو بتایا کہ بنگلہ دیش خلیج بنگال میں واقع طوفان سے دلدلی ہوچکے جزیرے میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے گھر بنانے پر 28 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش غیر ملکی مالی امداد پر انحصار کرنے کی بجائے خود ہی بیشتر اخراجات برداشت کر رہا ہے۔
مسٹر شہریار نے کہا’’ہم اس کے لئے کوئی مقررہ ہدف کا فیصلہ نہیں کر سکتے کیونکہ اس میں ایک خطیر رقم کی ضرروت ہے۔ ابھی تک ہم اپنے پیسے سےہی گھروں کی تعمیر کر رہے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ عالمی برادری روہنگیا کے لئے کتنا فنڈز مہیا کرا پائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کوآرڈینیشن شاخ نے الگ سے 95 کروڑ ڈالر کی فوری طور پر مدد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مین لینڈ سے 30 کلومیٹر دور واقع جزیرے میں تعمیر اتی پروجیکٹ کا ذکر کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: