سرورق / بین اقوامی / بنگلہ دیش میں مختلف سڑک حادثوں میں 22 افراد ہلاک، 90 زخمی –

بنگلہ دیش میں مختلف سڑک حادثوں میں 22 افراد ہلاک، 90 زخمی –

ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں جمعہ کی شب سے تین سڑک حادثوں میں کم از کم 22 افراد کی موت ہو گئی اور 90 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گائی بندھا کے پلاسباری علاقہ میں ہفتہ کو علی الصبح ایک مسافر بس کے سڑک کے کنارے پیڑ سے ٹکرا کر پلٹ جانے سے حادثہ میں کم سے کم 16افراد کی موت ہوگئی اور40دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ گووند گنج راج مارگ پولیس افسر اختر الزماں نے بتایا کہ یہ حادثہ رنگ پور-ڈھاکر قومی شاہراہ پر بسہہ کاٹہ علاقہ میں بی آر سی چوراہے پر علی الصبح ساڑھے چار بجے ہوا۔مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد رنگ پور-ڈھاکہ قومی شاہراہ پر ٹریفک تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک متاثر رہا اور اس کے بعد اس پر ٹریفک بحال ہوا۔ایک اور حادثہ رنگ پور کے صدر مقام میں ہوا جہاں بس اور ٹرک کے تصادم میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔ تیسرا حادثہ ناتورے علاقے میں ہوا جہاں ایک تھرہ وہیلر کو ایک تیز رفتارٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس میں دوافراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق سڑک حادثات میں کم از کم 90 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: