سرورق / بین اقوامی / بنگلہ دیش،ہندکے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا ڈھاکہ میں وزارت داخلہ سطح کی بات چیت –

بنگلہ دیش،ہندکے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا ڈھاکہ میں وزارت داخلہ سطح کی بات چیت –

ڈھاکہ۔(یواین آئی) دہشت گردی کے خلاف’’زیرو ٹالرینس‘‘اصول پر زور دیتے ہوئے بنگلہ دیش نے آج ہندوستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس کے خلاف دہشت گردی کی کسی بھی طرح کی سرگرمیوں کے لئے یہاں کی ایک انچ زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں آئے9افرادپر مشتمل وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسدالزماں خان کمال نے اتوار کو یہاں یہ بات کہی۔ بنگلہ دیشی وفد میں 9افراد تھے ۔ چھٹی وزارت داخلہ سطح کی اس بات چیت میں دونوں فریقوں نے سلامتی میں تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نپٹنے میں بنگلہ دیش نے جو بھی تعاون مانگا ہے وہ ہندوستان نے مہیا کرایا ہے اور اب وہ ہمارے ساتھ اطلاعات کا تبادلہ کررہے ہیں تاکہ ہم ان دونوں مسئلے سے نمٹ سکیں۔دونوں رہنماؤں نے اس میٹنگ میں سلامتی، سرحدوں کی نگرانی، غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے میں تعاون کرنے جیسے موضوعات پر بات چیت کی۔ہندوستان نے گزشتہ سال میانمار کے راکھین صوبہ سے روہنگیا پناہ گزیں کے آنے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ان لوگوں کی حفاظت اور اپنے ملک واپسی کے لئے ہندوستان اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون دینے کے لئے تیار ہے ۔وزارت داخلہ سطح کی بات چیت گزشتہ جولائی2016میں نئی دہلی میں ہوئی تھی اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ویزا نظام کو بہتر بنانے کے لئے’’ریوائز ٹریول ارینجمنٹ 2018‘‘سمجھوتے پر گفتگو ہوئی تھی۔اس دوران بنگلہ دیش کے داخلہ سکریٹری (سلامتی) فریدالدین احمد اور ہندوستا ن کے چیف سکریٹری (سلامتی) برج راج شرما نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔اس معاہدے کے مطابق بنگلہ دیش کے مجاہد آزادی اور سینئر سٹیزن، 65برس سے زائد عمر کے لوگوں کو درخواست پر پانچ برس کی مدت کے لئے ملٹی پل ویزا دیا جائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: