سرورق / خبریں / بنگلور کے ترقیاتی منصوبوں کو متعینہ وقت میں مکمل کیا جائے افسران کو وزیر اعلیٰ کی ہدایت –

بنگلور کے ترقیاتی منصوبوں کو متعینہ وقت میں مکمل کیا جائے افسران کو وزیر اعلیٰ کی ہدایت –

بنگلور۔ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے بلدی حکام کو یہ ہدایت دی ہے کہ بنگلور شہر کی ترقی کے لئے جاری کئے گئے منصوبوں اور تعمیراتی کاموں کو متعینہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے ذریعہ عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے بنگلور شہر کی ترقی اور شہر کو در پیش ٹریفک کا مسئلہ، راستوں کی خستہ حالی، کچرے کی نکاسی، تالابوں کا تحفظ، میٹرو کے تعمیراتی کام کی پیش رفت اور دیگر امور سے متعلق بیو کام کی صدر کرن مذمدارشاہ اور بی پیاک نامی عوامی رضاکار تنظیم کے ذمہ داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔اس موقع پر کمار سوامی نے یقین دلایا کہ ہر ماہ نائب وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے ذریعہ ترقیاتی کاموں یں تیزی پیدا کی جائے گی۔اس اجلاس میں چیف سکریٹری ٹی ایم وجے بھاسکر، محکمہ شہری ترقیات کے جائنٹ چیف سکریٹری مہیندر جین، بی ایم آر سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر اجے سیٹھ، بی بی ایم پی کمشنر منجو ناتھ پرساد، بنگلور شہر کے پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار، بی پیاک کے اراکین اور دیگر کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: